وزارات ثقافت

جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ریکارڈ کے 4.5 کروڑ صفحات کی ڈیجیٹائزیشن کا افتتاح کیا

Posted On: 11 MAR 2021 7:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 11 مارچ 2021: قومی آرکائیوز کے 131 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت و سیاحت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ریکارڈ اور نمائش کے ساڑھے چار کروڑ صفحات کی ڈیجیٹائزیشن کا افتتاح کیا۔ یہ آج "مہاتما گاندھی اور تعاون تحریک" پر مبنی ہے۔  ڈیجیٹائزیشن ریکارڈز کا آغاز قومی آرکائیوز نے کیا۔

1.jpg

قومی آرکائیوز کے پاس اس وقت 18.00 کروڑ سے زیادہ صفحات کا مجموعہ ہے۔عوامی ریکارڈوں میں ہندوستان کے صدر کی طرف سے تسلیم شدہ فائلیں، جلدیں، نقشے، بل، معاہدے، نادر نسخے، قدیم ریکارڈ، ذاتی کاغذات، نقش نگاری کے ریکارڈ، گزٹ اور گزیٹئٹرز کے اہم مجموعے، مردم شماری کے ریکارڈ، پارلیمانی اور اسمبلی اجلاس کے مباحثے ، ادب ، سفرنامے وغیرہ شامل ہیں۔

 

2.jpg

مہاتما گاندھی اور عدم تعاون تحریک' پر نمائش اصل دستاویزات پر مبنی ہے۔یہ نمائش 15 اپریل 2021  تک جاری رہے گی۔

****

U.No. 2430

م ن۔ ر ف ۔س ا

 




(Release ID: 1704258) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Marathi , Hindi