وزارت دفاع
ایئر آفیسر کمانڈنگ، 7 بی آر ڈی، آئی اے ایف نے سائیکلنگ اور ٹریکنگ مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
Posted On:
11 MAR 2021 7:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،11مارچ ،2021، 1971 کی جنگ کے 50 سال پورے ہونے کے موقع پر ’’سوارنیم وجے تقریبات‘‘ کے ایک حصے کے طور پر 7 بی آر ڈی، آئی اے ایف کی طرف سے ایک سائیکلنگ مہم کا انعقاد کیا گیا۔
اس مہم کو 5 مارچ 2021 کو نئی دہلی کے آئی ایف اسٹیشن تغلق آباد سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ یہ مہم ٹیم 30 فضائی جانبازوں پر مشتمل تھی جس کی قیادت ایئر کموڈور وائی امیش، ایئر آفیسر کمانڈنگ، 7 بی آر ڈی کر رہے تھے۔ ٹیم نے آئی ایف اسٹیشن پٹھان کوٹ سے لے کر دھرمشالہ میکلیوڈ گنج اور یول کینٹ تک کا 100 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ سائیکل پر طے کیا اور اس کے بعد 6 اور 7 مارچ کو میکلیوڈ گنج سے تری اُنڈ ٹاپ کے 18 کلو میٹر تک کے فاصلے پر ٹریکنگ کی۔
یہ ٹیم راستے میں پڑنے والے کالجوں اور گاؤوں میں رکی جس کا مقصد نوجوانوں میں بھارتی فضائیہ میں دستیاب کیریئر امکانات کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا اور ’’لائف ودھ تھرل اینڈ چیلنجز‘‘ کے پیغام کے ساتھ ایڈوینچر کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.2433
(Release ID: 1704254)
Visitor Counter : 113