وزارت خزانہ

گروگرام کے جی ایس ٹی انٹلیجنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے حکام نے 43 کروڑ روپئے سے زیادہ کی اِن پُٹ ٹیکس کریڈٹ جعلسازی کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے

Posted On: 11 MAR 2021 12:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،11مارچ ،2021، ہریانہ میں  گروگرام ژونل یونٹ (جی زیڈ یو) کے جی ایس ٹی انٹلیجنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی جی آئی) نے نئی دہلی کے جناب رویندر کمار (عرف رویندر گرگ) کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر جعلی فرمیں بنانے  اور چلانے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے۔ ان جعلی فرموں کو سامان اور خدمات کی فراہمی کے بغیر جعلی رسیدوں پر ان پٹ ٹیکس کریڈٹ حاصل کرنے  اور ان سے فائدہ اٹھانے  کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

اب تک کی گئی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ جناب رویندر کمار نے ہریانہ ، نئی دہلی اور جھارکھنڈ میں صرف کاغذ پر کئی ملکیت والی شراکت داری والی اور پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیاں قائم کیں۔ جناب رویندر تحقیقات سے مسلسل بچتے رہے اور کئی بار سمن جاری کئے جانے کے بعد بھی تحقیقاتی حکام کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

جناب رویندر کمار فرار ہوتے رہے اور اپنی رہائش گاہیں تبدیل کرتے رہے۔ متعلقہ افسران نے  ان کی بدلتی ہوئی رہائش گاہوں پر نظر رکھی اور نگرانی نیز سرگرم نگہداشت کے ایک طویل عرصے کے بعد انھیں پکڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ انھوں نے دو پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیاں ایک پارٹرنر شپ فرم اور متعدد ملکیت والی فرمیں بنانے کی بات قبول کی ہے۔ ان کمپنیوں نے کسی سامان کے بغیر 237.98 کروڑ روپئے کا فرضی بل بنایا اور جعلی آئی ٹی سی پر 43 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم کی ہیرا پھیری کی۔

تحقیقات کا سلسلہ دہلی اور ہریانہ میں  متعدد جگہوں پر جاری رہا اور دستاویزی ثبوت نیز قلمبند کئے گئے بیان سے یہ ثابت ہوگیاکہ جناب رویندر کمار جعلی دستاویزات کی بنیاد پر فرضی فرمیں بنانے کے اس ریکٹ میں اصل شخص ہیں۔ اس کے نتیجے میں رویندر کمار کو 9 مارچ 2021 کو گرفتار کرلیا گیا اور نئی دہلی کے میٹروپولیٹین مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جنھوں نے اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.2424


(Release ID: 1704223) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Telugu