وزارت خزانہ

محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعہ کولکاتا میں تلاشی کی کارروائی

Posted On: 11 MAR 2021 12:43PM by PIB Delhi

محکمہ انکم ٹیکس نے 10مارچ 2021 کو کولکاتا میں دو الگ الگ افراد کے خلاف تلاشی اور ضبطی کی کارروائی شروع کی،  جو کمیشن کی بنیاد پر دوسرے لوگوں کی رقم سے لین دین کررہے تھے۔ محکمہ نےتلاشی کی یہ کارروائی  خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی۔

تلاشی کی کارروائی کے دوران 121.50لاکھ روپے کی نقدی ضبط کی گئی ہے، جن کا کوئی حساب نہیں دیا گیا تھا۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ق ت۔ج    ا)

U.NO. 2419

 

 



(Release ID: 1704095) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu