کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

جَن اوشدھی دِوَس ہفتہ کا چوتھا دن آج منایا گیا



سوویدھا سے سمّان موضوع پر خصوصی بیداری پروگرام کاانعقاد

دوہزار سے زیادہ تقسیم کیمپوں میں ایک لاکھ سے زیادہ سوویدھا سینیٹری پیکٹ مفت تقسیم کئے گئے

جن اوشدھی دِوَس ہفتہ 2021 کی تقریب یکم مارچ سے 7؍ مارچ تک

Posted On: 04 MAR 2021 6:08PM by PIB Delhi

نئی دلی، 4؍مارچ، جن اوشدھی دیوس  2021 ہفتہ  کاچوتھا دن آج ‘ سوویدھا سے سمّان’  کے موضوع پر منایا گیا۔ اس موقع پر  ٹیم بی پی پی آئی ، جن اوشدھی متر اور جن اوشدھی کیندر مالکان نےسرگرمیوں میں حصہ لیا اور خواتین کو سینٹری پیڈ کے استعمال کے بارے میں بیدار کرنے کےلئے کیمپوں کا انعقاد کیا۔ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کے تحت 2000 سے زیادہ مقامات پر سوویدھا سینیٹری نیپکن کے لئے مفت تقسیم کیمپ منعقد کئے گئے اور خواتین  کے مابین ایک لاکھ سے زیادہ  سوویدھا سینیٹری نیپکن کے پیکیٹ مفت تقسیم کئے گئے۔

 

 

 

جن اوشدھی  سووید سینیٹری پیڈس کو بھارت کی خواتین کے لئے زیادہ کفایتی او ر قابل رسائی بنانے کے لئے بھارت سرکار نے  ملک بھر کے سبھی جن اوشدھی مراکز کے  توسط سے ان پیڈوں کو صرف ایک روپے فی پیڈ کی شرح سے دستیاب کرانے کا فیصلہ کیاگیا۔ ترمیم شدہ شرحوں کے ساتھ سوویدھا سینیٹری نیپکین کا آغاز کیمیا اورکھاد کے وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا اور جہاز رانی  کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور کیمیا و کھاد کے وزیر مملکت جناب من سکھ مانڈویا نے کیا۔ مؤرخہ 28 ؍ فروری 2021 تک پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں پر 11.18 کروڑ سے زیادہ پیڈ فروخت کئے جا چکے ہیں۔

 

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی)کی تنفیذی ایجنسی فارما  پی ایس یو آف انڈیا( بی پی پی آئی)، 7؍مارچ 2021 کو ‘‘ سیوا بھی –روزگار بھی’’ موضوع کے ساتھ تیسرا جن اوشدھی دوس منا رہی ہے۔ بی پی پی آئی نے ملک بھر میں ہیلتھ چیک اپ کیمپ، جن اوشدھی پری چرچہ، ٹیچ دیم ینگ، سوویدھا سے سمان وغیرہ مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کر کے مؤرخہ یکم مارچ سے جن اوشدھی دوس ہفتہ منانا شروع کیا۔ یکم ؍ مارچ 2021 سے تقریب کی شروعات کرتے ہوئے جن اوشدھی کیندر کے مالکان نے صحت جانچ کیمپوں کا انعقاد کیا، جن میں بلڈ پریشر کی جانچ، شوگر لیول کی جانچ، مفت طبی مشورہ، مفت دوا کی تقسیم وغیرہ کا انتظام کیاگیا۔

*************

( ش ح ۔م م۔  ک ا)

U. No. 2418



(Release ID: 1704094) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Marathi