سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
صاف پینے کا پانی اور سیلاب سے متعلق انتظامیہ جیسے پانی سے تعلق رکھنے والے مسائل کا ،ٹکنالوجیز کا پیش کردہ اختراعی حل
Posted On:
11 MAR 2021 10:01AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 مارچ2021: ٹکنالوجی کی مہارت کے آئی آئی ٹی کھڑک پور کےایک مرکز کے ذریعہ، پانی کی صفائی کے عمل کے لئے مرکوز،اختراعی ٹکنالوجیوں سے،صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنے میں مدد ملنے کے علاوہ ملک بھر میں مختلف ریاستوں میں سیلاب کا انتظام کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔
سی ایس آئی آر – ہندوستانی انسٹی ٹیوٹ برائے کیمیاوی ٹکنالوجی ( آئی آئی سی ٹی ) نے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے ( ڈی ایس ٹی ) آبی ٹکنالوجی اقدام کی حمایت کے ساتھ ، زمینی پانی سے بھاری مادوں کو الگ کرنے کے لئے ،ایک انتہائی جامع عمودی موڈولر نانو فلٹریشن جھِلّی دار نظام کا ایک پروٹو ٹائپ ڈیزائن کیا ہے۔100سے 300 لٹر فی گھنٹہ (لٹر /گھنٹہ ) کی صلاحیت کے ساتھ یہ نظام ایک جھِلّی پر مبنی ہے ،جسے ہائیڈرو فلیزڈ پولیا مائڈ ممبرین کہا جاتا ہے ، جو زمینی پانی سے لوہے جیسے مادوں کو الگ کرتا ہے، اس میں ایک پمپ ہوتاہے ، جو پہلے پانی کو ایک پری فلٹر اسمبلی سے قوت کے ساتھ پھینکتا ہے ، جو معطل ،ٹھوس ، رنگ اور بدبو کو علیحدہ کردیتا ہے اور اس کے بعدچکر کھاتی ہوئی جالی کا موڈیول لوہے ، زہریلے یا بہت سخت مادوں جیسی آلودگی کو الگ کرکے ان بھاری مادوں سے پاک کردیتا ہے۔آخری میں الٹرا وائلیٹ فراہم کی جاتی ہے، جو پانی کے ٹینک پائپ لائنوں میں موجود کسی بھی طرح کی جراثیمی آلودگی کو دور کردیتی ہے۔
آسام میں شمالی گواہاٹی میں ایک پرائمری اسکول کے بچوں نے جو پانی پیا وہ بہت زیادہ آلودہ تھا، جس میں لوہے ، بہت زیادہ سی او ڈی کی آمیزش کے ساتھ ساتھ بہت بدبو بھی تھی، لیکن اب پینے کے پانی کو (آئی آئی ٹی گواہاٹی کے ذریعہ تیار کردہ پانی کو صاف کرنے کے ایک پلانٹ ( 300 لیٹر /گھنٹہ) کے ذریعہ صاف کرنے کی سہولت کے ساتھ ، لتھائیا باغیچہ پرائمری اسکول کے بچوں کو راحت نصیب ہوئی ہے۔ اس پلانٹ کو کیمیاوی کم حرارتی طورپر منجمد کرنے والی تکنیک پر مبنی ڈیزائن اور تیار کیا گیاتھا۔ ڈی ایس ٹی کی مدد کے ساتھ، یہ ،مجموعی سولوبُل سولوینٹ (ٹی ایس ایس )، کیمیاوی آکسیجن ڈیمانڈ (سی او ڈی ) ، بایولوجیکل آکسیجن ڈیمانڈ ( بی اوڈی) لوہے اور زہریلے مادوں کو آلودہ پانی سے علیحدہ کرکے بی آئی ایس کی حد سے بھی کم کردیتا ہے۔اس اسکول کے 120 سے زیادہ طلباء کے ساتھ ساتھ لتھیا باغیچہ کے گاؤوں والے (500سے زیادہ ) کو اب یہ یقین ہے کہ اپنی پیاس بجھانے سے ان کی صحت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ اس صاف کئے گئے پانی کو اسکول میں دو پہر کے کھانا پکانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
سی ایس آئی آر – آئی آئی سی ٹی کی ٹیم نے پچکے ہوئے گلے کا فائبر انتہائی صفائی کرنے والاایک سہل اور کم لاگت ہینڈ پمپ نظام بھی تیار کیا ہے،جسے چلانا آسان ہے، اس میں زیادہ روانی ہے ، جگہ کم گھیرتا ہے اور بہت ہلکا پھلکا ہے ۔ڈی ایس ٹی کی حمایت یافتہ ٹکنالوجی ا س جھلّی پرمبنی ہے ،جسے پولی تھر سلفون ہالوفائبرس کہا جاتا ہے ۔جھلّی دار ماڈیول میں سیلاب کے پانی کو منتقل کرنے کی غرض سے ہینڈ پمپ کے ذریعہ پیدا کردہ دباؤ ، صفائی کی جھلی کے ذریعہ صاف اور آلودگی سے پاک پانی فراہم کرنے کے لئے راہ ہموار کرتا ہے، جبکہ جھلی میں نصب ایک چھوٹی کلورائن کا بکسا ، اسی ذیلی آلودگی کو دور کرنے کے لئے کلورائن چھوڑتا رہتا ہے۔کرناٹک ، مہاراشٹر ، کیرالہ ، بہار ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں حالیہ سیلابوں کے دوران ، 50000 افراد کو صاف اور محفو ظ پینے کا پانی فراہم کرنے کی غرض سے ، مجموعی طورپر 24 واٹر پلانٹ نصب کئے گئے تھے۔
بھاری مادوں سے لے کر سیلاب سے متعلق آبی مسائل جیسے پانی سے تعلق رکھنے والے مسائل کے لئے مرکز نے جو حل فراہم کئے ہیں ، وہ صحت کی دیکھ بھال اور قدرتی آفات کے انتظامیہ کے چیلنجوں سے نمٹنے میں جامع طورپر مدد گار ثابت ہوں گے۔
پروٹوٹائپ -1 : زمینی پانی سے بھاری مادوں کو علیحدہ کرنے والے ،اعلیٰ طورپر جامع ، عمودی موڈیولر نانو فلٹریشن میمبرین نظام
پروٹو ٹائپ -2: قدرتی آفات کے انتظامیہ کے لئے ہینڈ پمپ کے ذریعہ چلایا جانے والا ہالوفائبرالٹرا فلٹریشن میمبرین نظام
پروٹوٹائپ-3: آسام کے شمالی گواہاٹی میں لتھیا باغیچہ پرائمری اسکول میں نصب شدہ
مزید تفصیلات کے لئے ، آئی آئی ٹی کھڑک پور کے کیمیاوی انجنئرنگ کے محکمے میں پروفیسر ، ڈاکٹر سرشنڈو دی (9434017363، sde@che.iitkgp.ac.in) ،آئی آئی سی ٹی حیدرآباد میں سینئیر پرنسپل سائنٹسٹ ڈاکٹر ایس سری دھر ( 8790748674،ای میل : s_sridhar@iict.res.in)، آئی آئی ٹی گواہاٹی میں کیمیاوی انجنئرنگ کے محکمے میں پروفیسر ڈاکٹر میہیر کمارپُرکیت، موبائل :9954248807، ای میل : mihir@iitg.ac.in)پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
*************
ش ح۔اع ۔رم
U- 2380
(Release ID: 1704064)
Visitor Counter : 516