وزارت دفاع

سرحد پر دراندازی کم کرنے کے اقدامات

Posted On: 10 MAR 2021 3:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10   مارچ 2021،           رکشا راجیہ منتری  جناب شری پد نائک نے  آج لوک سبھا میں  جناب تلاری رنگ ریا کے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  ہندوستانی فوج نے  دراندازی کو موثر طریقے سے روکنے کے لئے  ایک زبردست  دراندازی مخالف حکمت عملی اختیار کی ہے، جس میں  ٹکنالوجی اور انسانی وسائل کو مناسب طریقے سے شامل کیا گیا ہے۔اختراعی فوجی دستوں کی تعیناتی  نگرانی اور مانیٹرنگ  کے آلات اور  دراندازی روکنے کا نظام  (اے آئی او ایس)  کا موثر استعمال کیا گیا ہے جس سے  دراندازی کرنے / ملک سے باہر جانے  کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں  کا پتہ لگانے اور انہیں روکنے  کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ خطرے کا جائزہ اور  دراندازی کی گزشتہ کوششوں  کے مستقبل تجزیئے  کی بنیاد پر  ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے  ڈرل اور  طریقہ کار  کو بہتر بنایا گیا ہے۔ ہندوستانی فوج کے ذریعہ کئے گئے کچھ اقدامات میں انٹلی جنس حاصل کرنے  کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا اور انہیں بہتر بنانا، دراندازی کو  روکنے کے نظام (اے آئی او ایس)  میں  نگرانی کے آلات شامل کرکے اس کو بہتر بنانا۔ایریل پلیٹ فارم  نائٹ ویژن اکوپمنٹ رڈار ، انڈر گراؤنڈ سینسرز وغیرہ  کی شمولیت سے  نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانا شامل ہے۔

ہندوستانی فوج نے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسیوں کے ساتھ  ساتھ باڑھ پر دراندازی کو روکنے والے نظام (اے آئی او ایس) کے ڈیزائن کو  مسلسل بہتر بنایا ہے اور اس میں  بارڈر  سرویلانس سسٹم (بی او ایس ایس)، لیزر فینس، شارٹ رینج سرویلانس اکوپمنٹ جیسے اسمارٹ آلات کو شامل کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(10-03-2021)

U-2368

                          



(Release ID: 1703954) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Bengali