محنت اور روزگار کی وزارت

PMRPY کے ذریعہ نئے روزگار کی تشکیل

Posted On: 10 MAR 2021 2:25PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 10 مارچ 2021: حکومت نے 2016 سے پردھان منتری روزگار پروتساہن یوجنا لاگو کی ہے جس کا مقصد نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے آجروں کی حوصلہ افزائی کرنا اور بے قاعدہ کارکنوں کو باقاعدہ کارکنوں کے زمرے میں شامل کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت حکومت ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ(EPF) اور ملازمین کی پنشن اسکیم (EPS) میں آجر کا پورا حصہ یعنی بارہ فی صد ادا کررہی ہے جو نئے ملازم کے لئے ملازمین کے پرویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے ذریعہ دیا جاتا ہے۔ ادارے کی جانب سے فائدہ اٹھانے والے ملازم کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 مارچ 2019 تھی۔ 31 مارچ 2019 تک رجسٹرڈ ہونے والے مستفیدین اسکیم کے تحت تین سال تک فائدے حاصل کرسکیں گے۔ تین مارچ 2021 تک 1.52 اداروں کے ذریعہ 1.21 کروڑ مستفدین کو یہ فائدے پہنچائے جاچکے تھے۔

آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا (ABRY) اسکیم یکم اکتوبر 2020 سے لاگو کی گئی ہے۔ سماجی تحفظ کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور کووڈ-19 عالمی وباء کے دوران روزگار کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لئے یہ اسکیم وضع کی گئی ہے۔ABRYکے تحت حکومت ہند آجر کا 12 فی صد اور ملازم کا 12 فی صد حصہ دانوں دو سال تک ادا کررہی ہے جو کہ EPFO رجسٹرڈ اداروں کے روزگار کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ہوگا یا صرف ملازم کے حصہ کی ادائیگی ۔

اس کے علاوہ حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کا آغاز کیا جس کے تحت حکومت ہند نے ملازمین کے پرویڈنٹ فنڈ کے تحت بارہ فیصد آجر کا حصہ اور بارہ فی صد ملازم کا حصہ دونوں ادا کیا ہے۔ مارچ سے اگست 2020 تک مجموعی طور پر تنخواہ کا 24 فی صد ادا کیا گیا جو ان اداروں پر لاگو ہوتا تھا جہاں سو تک ملازمین کام کررہے ہوں اور ان میں سے 90 فی صد کی تنخواہ پندرہ ہزار روپے سے کم ہو۔

محنت اور روزگار کے وزیر مملکت سنتوش کمار گنگوار نے یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

U. No:2376

م ن۔ رف۔ س ا

 


(Release ID: 1703902) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Marathi , Bengali