وزارتِ تعلیم
دو نئے کیندریہ ودیالیوں کا آغاز، ایک کرناٹک میں اور دوسرا پنجاب میں: مرکزی وزیر تعلیم کا اعلان
Posted On:
04 MAR 2021 5:29PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج دو نئے کیندریہ ودیالیوں کے آغاز کا اعلان کیا۔ ان میں سے ایک کیندریہ ودیالیہ کرناٹک میں ہے، جب کہ دوسرا پنجاب ریاست میں واقع ہے۔ کیندریہ ودیالیہ سدلگا بیلگاوی کرناٹک اور کیندریہ ودیالیہ آئی آئی ٹی روپڑ ، پنجاب، کیندریہ ودیالیہ خاندان کے دو نئے ممبر ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کیندریہ ودیالوں کی کل تعداد 1247 ہوجائے گی۔
ابتدا میں ان دونوں ودیالیوں میں درجہ ایک سے پانچ تک پڑھائی ہوگی اور اس کے بعد 12ویں درجے تک ان کی توسیع کی جائے گی۔ جب یہ ودیالیہ پوری صلاحیت سے کام کرنا شروع کردیں گے تو ہر ودیالیہ میں علاقے کے تقریبا ایک ہزار طلبا تعلیم حاصل کریں گے۔ دونوں ودیالیوں میں داخلہ عمل تعلیمی سیزن 2021-22 سے شروع ہوگا۔
کے وی سدلگا ایک سول علاقے کا ودیالیہ ہے اور نئی عمارت کی تعمیر ہونے تک یہ ریاستی سرکار کے ذریعے مہیا کرائی گئی عمارت میں کام کرنا شروع کردے گا۔
کے وی آئی آئی ٹی روپڑ، ادارے کے ذریعے مہیا کرائی گئی عمارت میں کام کرنا شروع کرے گا۔
کے وی سدلگا، کرناٹک کے چکوڈی پارلیمانی حلقہ(ضلع بیلگاوی) میں واقع ہے، جب کہ کے وی آئی آئی ٹی روپڑ، پنجاب کے آنندپور صاحب پارلیمانی حلقہ (ضلع روپ نگر) میں واقع ہے۔
قیام کے سال 1963 میں 20 اسکولوں کے آغاز کے ساتھ کے وی ایس میں اب سال 2020-21 میں 1247 ودیالیہ ہیں۔ جن میں سے تین عدد کے وی غیرممالک میں ہیں- ماسکو، کاٹھ مانڈو اور تہران۔ موجودہ وقت میں ان ودیالیوں میں کل 1393668 طلبا کا اندراج ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-2360
ش ح۔ ج ق ۔ ت ع۔
(10-03-2021)
(Release ID: 1703735)
Visitor Counter : 165