سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
tجناب وجے سامپلا نے آج درج فہرست ذات کے قومی کمیشن (این سی ایس سی) کے صدر کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
24 FEB 2021 4:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24/فروری 2021،
جناب وجے سامپلا نے آج نئی دہلی میں درج فہرست ذات کے لیے قومی کمیشن (این سی ایس سی) کے صدر (چیئرمین) کا عہدہ سنبھال لیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات جناب کرشن پال گرجر ، مرکزی وزیر جناب سوم پرکاش، این سی ایس سی کے سابق صدر اور بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ہنس راج ہنس و کمیشن کے دوسرے ممبر موجود تھے۔ جناب وجے سامپلا سال 2014-2019 کے درمیان سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت میں وزیر مملکت کے طور پر کام کرچکے ہیں۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد جناب وجے سامپلا نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ درج فہرست ذات فرقے کے مفادات اور حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل کوشش کرتے رہیں گے۔ جناب سامپلا نے کہا کہ کمیشن نہ صرف درج فہرست ذات کے لوگوں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا، بلکہ اس فرقے کے ساتھ کسی بھی طرح کی ناانصافی کو روکنے کے لیے بھی سرگرمی سے کام کرے گا۔ اسے تفصیل سے سمجھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن درج فہرست ذات کی سماجی ، اقتصادی ترقی اور ان کے ساتھ ہونے والے کسی بھی طرح کے ظلم کو روکنے کے لیے ضروری منصوبوں کے لیے حصے داری بڑھانے اور صلاح ومشورہ لینے کا کام کرے گا۔
جناب وجے سامپلا،مرکز میں وزیر مملکت رہنے کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بی جے پی ریاستی صدر بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پنجاب دلت وکاس پریشد کے صدر ، درج فہرست ذات ریزرویشن بچاؤ منچ کے ریاستی کوآرڈی نیٹر اور بھارت گورو کے صدر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے سال 2009-2012 کے دوران پنجاب کھادی اور گھریلو صنعت بورڈ کے صدر کا عہدہ بھی سنبھالا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے نام کی صدارتی ایوارڈ کے لیے سفارش بھی کی جاچکی ہے۔
وہ پنجاب کے ہوشیار پور انتخابی حلقے سے 2014 کا لوک سبھا چناؤ جیت چکے ہیں اور 9 نومبر 2014 سے 24 مئی 2019 تک وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ جناب سامپلا محروم طبقات، خاص طور سے درج فہرست ذات کی ترقی اور بہبود میں مسلسل سرگرم رہے ہیں۔ بھارت کے صدر کے ذریعے درج فہرست ذات کے لیے قومی کمیشن کا صدر منتخب کیے جانے کے بعد انہوں نے آج اپنا عہدہ سنبھالا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-2355
ش ح۔ ج ق ۔ ت ع۔
(Release ID: 1703713)
Visitor Counter : 178