وزارت آیوش

ملک میں جڑی بوٹیوں کی کاشت کو فروغ

Posted On: 09 MAR 2021 3:33PM by PIB Delhi

وزیر مملکت (وزارت آیوروید، یوگا اور قدرتی طریقہ علاج، یونانی، سدھ  اور ہومیوپیتھی) جناب کرن رجیجو (اضافی چارج) نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا ہے کہ حکومت ہند کے تحت وزارت آیوش قومی آیوش مشن (این اے ایم) کی مرکز سے اسپانسر شدہ اسکیم نافذ کر رہی ہے۔ این اے ایم اسکیم کے ادویہ جاتی پودوں کے عنصر کے تحت شناخت شدہ کلسٹروں / زونوں میں ترجیحات کے حامل ادویہ جاتی پودوں کی منڈی کی مانگ کے مطابق کاشت کے عمل کو تقویت فراہم کر رہی ہے اور یہ کام ریاستوں کے منتخبہ اضلاع میں انجام دیا جا رہا ہے، ساتھ ہی ساتھ اسے مشن موڈ کے تحت  نافذ کیا جا رہا ہے۔ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق درج ذیل امور کے لئے اعانت فراہم کی جاتی ہے۔

1۔ کاشتکار کی زمین پر ترجیحات کی فہرست میں شامل ادویہ جاتی پودوں کی کاشت

2۔ کوالٹی کے حامل پودکاری اور متعلقہ دیگر مواد کی فراہمی کے لئے لوازمات کی سہولت سمیت نرسریوں یعنی پودگھروں کا قیام۔

3۔ آگے کے راستے کی سہولتوں کے ساتھ فصل تیار ہونے کے بعد کے انتظامات کا عمل

4۔ بنیادی پروسیسنگ، مارکیٹنگ بنیادی ڈھانچہ وغیرہ

اس اسکیم کے تحت 140ادویہ جاتی پودوں کی کاشت کے لئے ان کی مخصوص لاگت اور اقسام اور اس کی کاشت کے تقاضوں کا لحاظ رکھتے ہوئے، @ 30 فیصد، 50 فیصد اور 75 فیصد کی سبسڈی یا ترغیب فراہم کی جاتی ہے۔

حکومت ہند کے تحت وزارت آیوش کے زیر نگرانی قومی ادویہ جاتی پودوں کا بورڈ ایک دیگر مرکز سے اسپانسرشدہ شعبے کی اسکیم پر بھی عمل درآمد کر رہا ہے جس کا تعلق ’’ادویہ جاتی پودوں کے تحفظ، ترقیات اور ہمہ گیر انتظام سے ہے جس کے تحت درج ذیل سرگرمیوں کے لئے اعانت فراہم کی جاتی ہے۔

1۔ جائے موقع تحفظ / جائے موقع کے علاوہ تحفظاتی عمل

2۔ مشترکہ جنگلاتی انتظام کمیٹی (جے ایف ایم سی) / پنچایتوں / ون پنچایتوں/ حیاتیاتی تنوع انتظام کمیٹی (پی ایم سی) / از خود اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں (ایس ایچ جی )

3۔ تربیت / ورکشاپ/ مذاکرات/ کانفرنس وغیرہ جیسی آئی ای سی سرگرمیاں

4۔ تحقیق و ترقیات

5۔ ادویہ جاتی پودوں کی پیداوار کے سلسلے میں فروغ ، مارکیٹنگ اور تجارت

آیوش کی وزارت ملک بھر میں 140 ادویہ جاتی پودوں کے لئے ان پودوں کی کاشت کے تقاضوں اور ان کے لئے دستیاب منڈی اور اسکیم کے تحت رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے منڈی کے مطالبات وغیرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی کاشت کی لاگت کے سلسلے میں@ 30 فیصد، 50 فیصد اور 75 فیصد کی سبسڈی فراہم کرتی ہے۔ آیوش کی وزارت نے قومی آیوش مشن (این اے ایم ) اسکیم کے تحت ادویہ جاتی پودوں کی کاشت کے تحت 56396 ہیکٹیئر رقبے پر اس طرح کی کاشت کے عمل کے لئے اعانت فراہم کی ہے۔ ملک بھر میں 2015۔16 سے لے کر 2020۔21 کے مالی سال کے دوران  جس قدر رقبے پر ادویہ جاتی پودوں کی کاشت کے ذریعہ احاطہ کیا گیا ہے اس کی تفصیلات ضمیمے میں فراہم کی گئی ہیں۔

وزارت خزانہ نے ادویہ جاتی یا جڑی بوٹی کاشت کے فروغ کے لئے آتم نربھر بھارت کے تحت 4000 کروڑ روپئے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ آیوش کی وزارت نے ادویہ جاتی پودوں کی کاشت اور مارکیٹنگ کے لئے پردھان منتری ورکش آیوش یوجنا نام کی ایک اسکیم کا مسودہ بھی تیار کیا ہے جسے ابھی کابینہ کی منظوری حاصل ہونی باقی ہے۔

مذکورہ اسکیم ملک بھر میں نافذ کی جائے گی۔

 

*******

ش ح۔ ۔  اب ن

U-2345

 



(Release ID: 1703686) Visitor Counter : 189


Read this release in: English , Bengali , Telugu