وزارت دفاع
فیول سیل پر مبنی ایئر انڈیپینڈنٹ پرو پلژن (اے آئی پی) سسٹم میں یوزر کے لئے مخصوص ٹسٹ اہم سنگ میل پار کیا
Posted On:
09 MAR 2021 2:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 9 مارچ 2021، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے 8 مارچ 2021کو لینڈ بیسڈ نمونہ فراہم کراتے ہوئے ایئر انڈیپینڈنٹ پرو پلژن (اے آئی پی) سسٹم میں تیار کرنے میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ پلانٹ کو یوزر کی ضرورت کے مطابق اینڈیورینس موڈ اور میکس پاور موڈ میں چلایا گیا۔ یہ سسٹم ڈی آر ڈی او کی نیول میٹیریلز ریسرچ لیباریٹری (این ایم آر ایل) کے ذریعہ تیار کیا جارہا ہے۔
اے آئی پی ڈیزل الیکٹرک آبدوز کشتی کے حملے کی طاقت کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے کیونکہ یہ آبدوز کشتی کی اینڈیورینس میں کئی گنا اضافہ کرتا ہے۔ فیول سیل پر مبنی اے آئی پی میں دیگر ٹکنالوجی کے مقابلے بہترین کام کی صلاحیت ہے۔
بین الاقوامی سطح پر کئی طرح کے اے آئی پی سسٹم کام میں لائے جارہے ہیں۔ لیکن این ایم آر ایل کا فیول سیل پر مبنی اے آئی پی منفرد ہے کیونکہ اس میں ہائیڈروجن آن بورڈ تیار ہوتی ہے۔
یہ ٹکنالوجی صنعتی شراکت دارو ں ایل اینڈ ٹی اور تھرمیکس کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے اس کامیابی کےلئے ڈی آر ڈی او اور بھارتی بحریہ اور صنعت کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے یہ کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے ڈی آر ڈی او کنبے سے اپیل کی کہ وہ غیر معمولی کوششوں سے ایسی ہی مزید ٹکنالوجی سے متعلق کامیابیاں حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-2319
(Release ID: 1703666)
Visitor Counter : 246