وزارتِ تعلیم
علم پر مبنی معیشت کی تعمیر کے لئے تحقیق والی اعلیٰ تعلیم میں توسیع کی خاطر حکومت کے ذریعے کئے گئے اقدامات
Posted On:
08 MAR 2021 6:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،8مارچ : قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں ایک ایسے تعلیمی نظام کا ویژن پیش کیا گیا ہے، جس کی جڑیں ہندوستانی اقدار میں پیوست ہوں اور وہ براہ راست ہندوستان میں ، جو کہ بھارت ہے ، یکسر تبدیلی پیدا کرے اور سبھی کو اعلی معیاری تعلیم فراہم کرکے، اختراعات اور تحقیق کے ذریعے ایک متحرک علمی سماج کو فروغ دے اور اس طرح اس کے طلباء کو ضروری ہنر مندی اور علم سے لیس کرکے ہندوستان کو علم کا ایک عالمی سپر پاور بنایا جاسکے۔ پالیسی کا ویژن آموز گاروں میں ہندوستانی ہونے پر فخر کا جذبہ پیدا کرنے اور نہ صرف اس جذبے کو خیالات میں بلکہ روح میں دانشوری میں ، عمل میں اس جذبے کو پیدا کرکے علم ، ہنر مندی اور ایسی اقدار کو فروغ دیا جاسکے، جو انسانی حقوق ، پائیدار ترقی ، رہن سہن اور عالمی فلاح وبہبود کے تئیں ذمہ دارانہ عہد بستگی کو فروغ دے اور حقیقی طور پر ایک عالمی شہری کہلا یا جاسکے۔
قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں ہندوستان میں تحقیق کے معیار اور مقدار میں یکسر تبدیلی کے لئے ایک جامع طریقہ کار کا ویژن پیش کیا گیا ہے۔ اس میں یونیورسٹیوں میں تحقیق کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ انڈر گریجویٹ کے نصاب میں تحقیق اور انٹرن شپ ، فیکلٹی کیریئر مینجمنٹ سسٹم شامل کرنا ہے، جو تحقیق اور حکمرانی اور ریگولیٹری تبدیلیوں کو اتنی اہمیت دے سکے جس سے تحقیق اور اختراعات کے ماحول کی ہمت افزائی ہو۔ یہ تمام پہلو ملک میں تحقیقی ذہن کو فروغ دینے کے لئے بہت اہم ہیں۔ ان مختلف عناصر کو بھر پور تال میل کے ساتھ اور انہیں حقیقی طور پر فروغ دے کر ملک میں تحقیق کے معیار کو بہتر بنانا قومی تحقیقی فاؤنڈیشن (این آر ایف) کے قیام کی بنیاد ہے۔ خاص طور پر این آر ایف میرٹ پر مبنی مساویانہ تحقیق کے فنڈنگ پر نظر ثانی فراہم کرسکتی ہے، جس سے ممتاز تحقیق کو ترغیب دینے اور اس کو تسلیم کرنے کے ذریعے ملک میں تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اسی مناسبت سے بجٹ 22-2021 میں این آر ایف کے لئے 5 برسوں میں 50000 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں تاکہ ملک میں تحقیق کے مجموعی ماحول کو یقینی بنایا جاسکے اور قومی ترجیح کے شعبوں میں ان پر توجہ مرکوز کی جاسکے۔
تعلیم کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔
*************
( ش ح ۔وا۔ ق ر)
283U. No.
(Release ID: 1703504)
Visitor Counter : 108