کارپوریٹ امور کی وزارتت

بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر آئی بی بی آئی نے سیمینار کا انعقاد کیا

Posted On: 08 MAR 2021 9:19PM by PIB Delhi

نئی دلی، 8؍مارچ، بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر دیوالیہ ہونے اور دیوالیہ پن سے متعلق بھارتی بورڈ  (آئی بی بی آئی)، نے آج نئی دلی کے انڈیا ہیبیٹیٹ سینٹر میں اقوام متحدہ کے اس سال کے موضوع ‘‘ قیادت میں خواتین: برابری کا حصول ; کووڈ-19 کی دنیا میں مستقبل ’’ کے خطوط پر سیمینار کا انعقادکیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا کی سابق اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن نے مہمان خصوصی کے طور پر اس بات کو اجاگر کیا کہ خواتین دیوالیہ پن سے متعلق اس  نئے پیشے سمیت ہر شعبے میں اپنی چھاپ چھوڑ رہی ہیں۔ عالمی وبا کے دوران ان کا رول غیر معمولی رہا ہے۔ خیر مقدمی خطبہ آئی بی بی آئی کی کُل وقتی رکن محترمہ ڈاکٹر مکولیتا وجے ورگیہ نے پیش کیا، جبکہ سی بی آئی کی ڈائرکٹر (پرازیکیوشن) محترمہ سدھا آر ریلنگی، ایڈیشنل سالسٹر جنرل محترمہ مادھوی دیوان نے مہمان اعزازی کے طور پر شرکا سے خطاب کیا۔ ان کے علاوہ پی ایچ ڈی سی سی آئی کی ایم ایس ایم ای کمیٹی کی بانی اور شریک چیئر پرسن محترمہ ترپتی سنگھل سومانی نے اختتامی خطبہ پیش کیا۔

فکی کی ڈپٹی سکریٹری جنرل محترمہ جیوتی وِج نے ‘ دیوالیہ پن سے متعلق پیشہ ور اور خواتین: کثیر کا م انجام دینے والی’ کے موضوع پر تکنیکی اجلاس کی نظامت کی۔ سیمینار میں ‘ کوڈ کے تحت کامیاب حل’ پر اپنے تجربات میں ساجھیداری کا ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا، جس کی نظامت کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا کی مشیر محترمہ جیوتی جندگار نے کی۔ آئی بی بی آئی کی ڈی جی ایم ڈاکٹر کوکیلا جے رام نے شکریہ ادا کیا۔

پینل مباحثے میں دیوالیہ پن سے متعلق جن پیشہ ور افراد نے شرکت کی، ان میں محترمہ دپتی اتل مہتا ، محترمہ راما ناتھن بھوونشیوری، محترمہ ممتا بنانی، محترمہ کلپنا جی، محترمہ پوجا باہری اور محترمہ سدھا پروین نووندر شامل تھیں۔

ان کے علاوہ سیمینار میں دیوالیہ پن سے متعلق پیشہ ور افراد، رجسٹرڈ امین اور آئی بی سی نظام کے دیگر فریقوں نے بذات خود پہنچ کر  اور ویب کاسٹنگ کے ذریعے شرکت کی۔

*************

( ش ح ۔وا۔ ک ا)

U. No. 2308

 



(Release ID: 1703467) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi