کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بنگلہ دیش- ہندوستان نے ڈھاکہ میں کامرس سکریٹری سطح کی میٹنگ کی

Posted On: 08 MAR 2021 9:51PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، 08؍ مار چ،بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان کامرس سکریٹری سطح کی میٹنگ 8؍ مارچ 2021 کو ڈھاکہ میں منعقد کی گئی۔ بنگلہ دیش کے وفد کی قیادت حکومت بنگلہ دیش میں کامرس کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر محمد ظفرالدین نے کی، جبکہ بھارتیہ وفد کی قیادت حکومت ہند  میں کامرس کے سکریٹری ڈاکٹر انوپ وادھون نے کی۔

 

بنگلہ دیش کی آزادی کی 50ویں سالگرہ اور بنگلہ دیش-ہندوستان کے باہمی تعلقات کے 50 سال پورے ہونے پر دونوں ملکوں کے ذریعے مجیب بورشو مشترکہ طور پر منانے کے فیصلے کو اجاگر کرتے ہوئے ہندوستانی وفد نے تاریخی مجیب بورشو پر اپنی مبارکباد پیش کی۔ سرٹیفکیٹ آف اوریجن کے ضابطوں ، علاقائی کنکٹی ویٹی کےاقدامات کو بلاروکاوٹ بنانا، جوٹ کی مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کا نفاذ، معیارات کومعقول بنانا،  بندرگاہی بندشوں کا خاتمہ، تجارت کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق امور، ہند- بنگلہ دیش سی ای او فورم، تجارت کے اعداد و شمار میں ساجھیداری اور سرحدی تجارت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں فریقوں نے جامع اقتصادی ساجھیداری معاہدے (سی ای پی اے)، پر قابل عمل ہونے سے متعلق مطالعہ میں تیزی سے پیش رفت کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

حکومت ہند کے کامرس کے سکریٹری نے اپنے دورے کے دوران حکومت بنگلہ دیش کے کامرس کے وزیر جناب ٹیپو منشی اوربنگلہ دیش کی وزیراعظم کے پرائیویٹ صنعت اور سرمایہ کاری کے مشیر جناب سلمان ایف رحمٰن سے بھی ملاقات کی۔ اس کے علاوہ ہند- بنگلہ دیش ایوان تجارت (آئی بی سی سی آئی)  کے صدر نے  اپنے بورڈ کے ارکان کے ساتھ کامرس کے سکریٹری سے ملاقات کی اورباہمی تجارت میں مزید اضافہ کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

یہ میٹنگ  بنگلہ دیش کی کامرس کی وزارت اور ہندوستان کی کامرس و صنعت کی وزارت کے درمیان تجارت پر مشترکہ ورکنگ گروپ ( جے ڈبلیو جی) کی  16 اور 17 فروری 2021 کو 13ویں میٹنگ کے بعد منعقد کی گئی ہے۔ جے ڈبلیو جی میں تجارت و کامرس سے متعلق باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تفصیل سے تکنیکی تبادلہ خیال کیا۔

 

اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ کامرس سکریٹریوں اور جے ڈبلیو جی کی آئندہ میٹنگ باہمی طورپر سہولت والی تاریخوں کو ہندوستان میں منعقد کی جائیں گی۔

 

*************

( ش ح ۔وا۔  ک ا)

U. No. 2308

 

(Release ID: 1703460) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi