زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ہندوستانی زراعت کو خودمختار بنانے میں خواتین کسانوں کا تعاون اہم ہے :جنا ب پرشوتم


خواتین کے بغیر مہذب سماج کا تصور نہیں کیا جا سکتا:جناب کیلاش چودھری

Posted On: 08 MAR 2021 4:28PM by PIB Delhi

ہندوستانی زرعی تحقیق کونسل نئی دہلی نے ورچوؤل ذرائع سے آج ’بین الاقوامی یوم خواتین -2021‘‘منایا۔زراعت اور کسان بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پروشوتم روپالا نے زور دے کر کہا کہ انسانی زندگی کے مختلف محاذ پر خواتین کے اہم تعاون کا جشن منانے کےلئے بین الاقوامی یوم خواتین منایا جاتا ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت کے مختلف منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی،جن کا مقصد زندگی کے ہر پہلو میں خواتین کو با اختیار بنانا ہے۔ جناب روپالا نے کہا کہ ’’ناری شکتی‘‘ لائف سائنس، سیاست ،انجینئرنگ ،ادویات،آرٹ،کھیل ،تعلیم، زراعت اور فوج وغیرہ سبھی شعبوں می،مردوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کام کررہی ہے۔

زراعت اور کسان بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری نے کہا کہ خواتین نے سماج کے ہر شعبہ میں بہترین کام کیا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ زراعت اور کھیتی باڑی کے شعبوں میں خواتین کا تعاون قابل ستائش ہے۔ جناب کیلاش چودھری نے کہا کہ سخت محنت کی وجہ سے ملک کو خواتین پر فخر ہے۔ مسٹر چودھری نے وزیراعظم کے  مختلف خواتین مرکوز  فائدہ مند منصوبوں ’بیٹی بچاؤ ،بیٹی پڑھاؤ‘ سلسلے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد مختلف محاذ پر خواتین کو با اختیار بنانا ہے تاکہ انہیں قابل احترام اور خودمختار زندگی جینے میں مدد مل سکے۔ وزیر زراعت نے زور دے کر کہا کہ کسانوں  کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے کےلئے خواتین کا کردار اہم ہے۔

زرعی تحقیق و تعلیم کے محکمے (ڈی اے آر ای) کے سکریٹری اور ہندوستان زرعی تحقیق کونسل (آئی سی اے آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تریلوچن مہاپاتر نے کہا کہ زرعی شعبہ کو خوشحال بنانے میں خواتین کا تعاون اہم ہے۔ جناب مہاپاتر نے کہا کہ کونسل زراعت اور کھیتی باڑی کے شعبوں میں خواتین کی قیادت کی تعمیر کرنے کےلئے پرعزم ہے۔ڈاکٹر مہاپاتر نے خواتین کو ہندوستانی زراعت کی ریڑھ سے تشبیہ  دی۔

مدھیہ پردیش کی رکن اسمبلی محترمہ ارچنا چٹنس نے زور دے کر کہا کہ خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین سماج کی حقیقی روشنی کی علم بردار ہیں۔محترمہ چٹنس نے زرعی کاموں میں شامل خواتین کو ملک کا مستقبل بتاتے ہوئے ان کی غذائیت کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔انہوں نے زرعی کاموں میں شامل خواتین کو معیاری تعلیم مہیا کرنے پر بھی زور دیا۔

اس سے پہلے،اپنی استقبالیہ تقریر میں ،ہندوستانی زرعی تحقیق کونسل –آئی سی اے آر کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل (زرعی توسیع) ڈاکٹر اشوک کمار سنگھ نے زرعی کامون میں خواتین کے زبردست تعاون کی نشاندہی کی ہے۔ڈاکٹر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ اگر اس سال کے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی یوم خواتین -2021کا موضوع ’خواتین قیادت :کووڈ19 دنیا میں ایک یکساں مستقبل کا موقع حاصل کرنا ‘‘ ہے ، لیکن کونسل نے زراعت میں خواتین کے کردار کا اعتراف کرنے کےلئے اس موضوع کو ’ بین الاقوامی  یوم خواتین: زراعت  میں خواتین قیادت : صنعت ،برابری اور دائرہ کار‘‘ کے طورپر رکھا ہے۔

اس موقع پر مختلف خواتین کو زراعت اور کھیتی باڑی کے شعبہ میں ان کے زبردست تعاون کےلئے نوازا گیا۔اس موقع پر معزز لوگوں کے ذریعہ مختلف آئی سی اے آر اشاعتوں کے اجرا کی بھی نشاندہی  کی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل  ،ریاستی  زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،زرعی سائنس مرکز اور آئی سی اے آر اداروں کے سربراہان نے بھی اس پروگرام میں حصہ لیا۔

**************

ش ح ۔ا م۔ م ف۔

U:2268



(Release ID: 1703404) Visitor Counter : 138