کارپوریٹ امور کی وزارتت
ایم سی اے نے اپریل 2020 ء اور فروری 2021 ء کے درمیان 10113 کمپنیوں کو حذف کیا
Posted On:
08 MAR 2021 6:30PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 08 مارچ / کارپوریٹ امور کی وزارت ( ایم سی اے ) کمپنی ایکٹ – 2013 ، محدود جوابدہی کی ساجھیداری سے متعلق قانون - 2008 اور دیوالیہ پن اور دیوالیہ ہونےسے متعلق کوڈ – 2016 کو منضبط کرتی ہے ۔ قانون میں کمپنیوں کو ختم کرنے کا کوئی ضابطہ نہیں ہے ۔
یہ بات آج خزانے اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی ۔
البتہ ، وزیر موصوف نے مزید کہا کہ رواں مالی سال 21-2020 ء کے دوران یعنی اپریل ، 2020 ء سے فروری ، 2021 ء تک قانون کی دفعہ 248 ( 2 )کے ضابطوں کو نافذ کرتے ہوئے 10113 کمپنیوں کو حذف کیا گیا ہے ، جو کوئی کاروبار نہیں کر رہی تھیں یا وہ پچھلے دو سال سے کوئی سرگرمی نہیں کر رہی تھیں اور انہوں نے اس دوران قانون کی دفعہ 455 کے تحت قانونی ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے کمپنی ختم کرنے کے لئے کوئی درخواست نہیں دی تھی ۔
وزیر موصوف نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 31 جنوری ، 2021 ء کو 1259992 پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیاں رجسٹرڈ تھیں ۔ البتہ ساجھیداری والی فرموں کی تفصیلات ایم سی اے کے ذریعے تیار نہیں کی جاتیں ۔ 31 دسمبر ، 2019 ء تک 1098780 سرگرم پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیاں رجسٹرڈ تھیں ، جو 31 مارچ ، 2020 ء کو ختم ہونے والے سال کے لئے مالی اسٹیٹمنٹ ( ایف ایس ) داخل کرنے کی ذمہ دار تھیں ۔ ان میں سے 715243 کمپنیوں نے 31 مارچ ، 2020 ء کو ختم ہونے والے سال کے لئے مالی اسٹیٹمنٹ داخل کیا ہے ۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اس طرح 65 فی صد سرگرم اہل پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیوں نے 31 مارچ ، 2020 ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے لئے اپنا مالی اسٹیٹمنٹ داخل کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
U. No. 2279
(Release ID: 1703378)
Visitor Counter : 202