صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن (ڈی ایم اے) نے ڈاکٹر ہرش وردھن کو عالمی وباء کوویڈ 19 کے دوران نمایاں خدمات اور مثالی کام کے لئے اعزاز سے نوازا


ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنی ذات پر قوم کو ترجیح دینے پر ہیلتھ کیئر ورکروں اور محاذی کارکنان کا شکریہ ادا کیا
"وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا ویکسین میتری میں کسی کے ساتھ امتیاز نہ کرنے والی پالیسی پر اصرار": ڈاکٹر ہرش وردھن
"کچھ ممالک ویکسین قوم پرستی میں ملوث ہیں": ڈاکٹر ہرش وردھن
"ہم ہندستان میں عالمی وبا کووڈ 19 سے نجات کے مرحلے میں ہیں": ڈاکٹر ہرش وردھن
ڈاکٹر ہرش ورھن نے ہندستان میں کووڈ 19 کے خاتمہ کے لئے 3 مرحلے والے عمل پر روشنی ڈالی

Posted On: 07 MAR 2021 5:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 7 مارچ 2021: دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن (ڈی ایم اے) نے مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود، سائنس اور ٹکنالوجی اور ارتھ سائنسز ڈاکٹر ہرش وردھن  کو عالمی وبا کوود 19  کے دوران طبی برادری کیساتھ تعاون  اور نمایاں خدمات اور مثالی کام انجام دینے پر انہیں اعزاز سے نوازا۔

ڈی ایم اے کی دھرم شیلہ نارائن ہسپتال کے اشتراک سے  62 ویں سالانہ دہلی اسٹیٹ میڈیکل کانفرنس (میڈیکون 2021) کے موقع پر اتوار 7 مارچ 2021 کو ہوٹل دی للت، نئی دہلی میں حالیہ معلوم تاریخ میں دنیا کے سب سے بڑے صحت بحران کے دوران ایک ارب سے زیادہ لوگوں کی امید کی روشنی کے طور پر ان کا استقبال کیا گیا۔ مرکزی وزیر صحت  کے سر نہ صرف ہندوستان میں پولیو کے خاتمے کا سہرا بندھتا ہے بلکہ ماضی میں بھی ڈینگی، ایبولا اور طاعون جیسی وباؤں سے بھی وہ نمٹ چکے ہیں۔

11.jpg

اس تقریب میں  ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ میڈیکون 2021 میں یہاں موجود ہونا اور یہ ایوارڈ وصول کرنا میرے لئے یہ فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ میرے پاس باوقار دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن (ڈی ایم اے) میں اپنے زمانے کی بہت سی یادیں ہیں۔ اس انجمن سے نہ صرف ہندستان کے  بلکہ دنیا بھر کے کئی قابل قدر طبی پیشہ ورلوگوں کی بھرپور تاریخ وابستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علمی وبا کووڈ 189  نے ہمیں موقع فراہم کیا کہ ہم سب اکٹھے ہوکر خود پر ہندستان کو ترجیح دیں۔ نہ صرف اس کمرے میں  بلکہ پورے ہندوستان کے ہیلتھ کیئر ورکرز (ایچ سی ڈبلیوز) اور محاذی کارکنان نے اس موقع کا ثابت قدمی سے سامنا کیا  اور ان لوگوں نے نہ صرف اپنے پیارے خاندان کے ساتھ گزارے جانے والے وقت کی قربانی دی  بلکہ اس پیاری قوم کے لئے اپنی ذہنی ، جسمانی اور جذباتی صحت بھی قربان کردی۔ میں آپ سبھوں، آپ کے ساتھیوں، آپ کے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ  ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے آپ کو اس وقت ہماری مادر وطن کی خدمت کرنے کی طاقت دی اور حوصلہ افزائی کی جس وقت اس کو ہماری سب سے زیادہ ضرورت تھی۔

22.jpg

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ "ہم چودہ ماہ سے اپنی زندگی کے صحت کا سب سے بڑے بحران کا سامنا کر رہے ہیں اور دنیا کی سب سے بڑی کووڈ 19 ویکسینیشن مہم کے بھی تقریبا 2 ماہ گزر چکے ہیں۔ آج تک  ہم نے 2 کروڑ سے زیادہ کوویڈ ۔19 ویکسین ٹیکے لگائے ہیں اور ہم اپنی یومیہ ویکسینیشن کی شرح بڑھا کر  15 لاکھ کر چکے ہیں۔ دوسرے ممالک کے برعکس، ہمارے پاس کوویڈ 19 ویکسین کی فراہمی مستقل نوعیت کی ہے جو ثابت شدہ امیونوجنسیٹی اور افادیت کیساتھ محفوظ ہیں۔ ابتدائی نتائج بتاتے ہیں کہ  حفاظتی ٹیکوں (اے ای ایف آئی) کے بعد منفی اثر درون ہند تیار کردہ ویکسینوں کا انتہائی کم سامنے آیا ہے۔

333.jpg

ڈاکٹر ہرش وردھن نے زور دے کر کہا کہ اگرچہ پولیو کا باقی دنیا سے خاتمہ ہو چکا ہے لیکن آج بھی پوری دنیا میں بچوں کو پولیومیلائٹس کے قطرے پلانے کی ضرورت صرف اس لئے ہے کہ پاکستان اور افغانستان اپنے اپنے ممالک سے اس بیماری کو ختم کرنے میں ناکام رہے۔ اسی طرح  ہندوستان باقی دنیا کےغیر محفوظ رہتے کورونا وائرس اور کووڈ 19 سے محفوظ نہیں رہ سکتا یہی وجہ ہے کہ کووڈ 19ویکسین کی قوم پرستی کو روکنا ضروری ہے۔ اگر غریب اور پسماندہ ممالک میں کورونا وائرس کو پناہ ملتی رہتی ہے تو ہم سب کے تحفظ کو یقینی نہیں بنا پائیں گے۔ اس لئے ویکسین کی منصفانہ اور مساوی تقسیم وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ، "وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں ، ہندوستان  عالمی دواخانہ بن کر ابھرا ہے  اور ہم نے 62 مختلف ممالک کو 5.51 کروڑ کوویڈ 19 ویکسین فراہم کی ہیں۔ عالمی بحران کے وقت  وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں  ہندوستان بین اقوامی تعاون میں دنیا کے لئے ایک مثال کے طور پر ابھرا ہے۔

ہمارے ہاں خوش قسمتی ہے کہ ہم جناب نریندر مودی جی جیسا عالمی رہنما رکھتے ہیں جو واقعی مجسم  طور پر واسودھیوکوٹمبکم۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے مزید کہا کہ " وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اس بات پر مُصرتھے کہ کووڈ 19 ویکسین کو بغیر کسی امتیاز کے فراہم کیا جائے اور عالمی انسانی بحران کے وقت ویکسین کی فراہمی والے ممالک کو فائدہ نہیں اٹھایا جانا چاہئے۔

ہندستان میں کووڈ 19 کے خاتمے کے امکان کو دیکھتے ہوئے  ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ہم ہندوستان میں عالمی وبا کووڈ 19  سے نجات کے آخری مرحلے میں ہیں  اور اس مرحلے پر کامیابی کے لئے ہمیں 3 مراحل پر عمل کرنے کی ضرورت ہے: سیاست کو کووڈ 19 ویکسینیشن مہم سے الگ رکھنا ہے ، کووڈ 19 ویکسینوں میں دخیل سائنس پر بھروسہ کرنا ہے  اور اپنے  قریبی لوگوں اور عزیزوں کو وقت پر ٹیکہ لگائے جانے کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ، حکومت پہلے ہی کووڈ 19 ویکسینیشن میں نجی کھلاڑیوں کو شامل کر چکی ہے  اور اگر اسپتال چاہیں تو وہ 24x7ٹیکے لگا سکتے ہیں۔ سب سے میری گزارش ہے کہ جس طرح لوگوں نے کووڈ 19 کیلئےمناسب طرز عمل جن آندولن' کو قبول کیا  اسی طرح انہیں کووڈ 19 ویکسینیشن کے لئے جن آندولن کا حصہ بننا چاہئے اور جب بھی موقع ملے وہ کووڈ 19 کے تمام ویکسین ٹیکے لگوائیں۔

دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن (ڈی ایم اے) کے صدر، ڈاکٹر بی بی وڈوا نے کہا کہ ڈاکٹر ہرش ورھن میڈیکل برادری کیلئے موجب افتخار ہیں۔ ماضی میں وہ ڈی ایم اے کے صدر رہ چکے ہیں۔ ہم ہندوستان کو پولیو سے پاک کرنے میں ان کے مثالی مشنری جوش کو تسلیم کرتے ہیں اور ان کی تعریف کرتے ہیں۔ جب وہ 1994-1993 میں ڈی ایم اے کے صدر تھے تو  وہ دہلی کے وزیر صحت بھی  تھے اور انہوں نے  پلس پولیو پروگرام شروع کیا تھا جس پر بعد میں پورے ملک اور بالآخر سارک ممالک نے بھی عمل کیا تھا۔ ہم فخر سے ان کے ساتھ اپنی وابستگی کو یاد کرتے ہیں۔

اعزازی ریاستی سکریٹری ڈاکٹر اجے گمبھیر نے کہا کہ "ہم ماضی میں ڈاکٹر ہرش وردھن جی کی سربراہی میں پلس پولیو پروگرام کے دوران کام کر چکے ہیں اور ڈی ایم اے اب پورے ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے انفراسٹرکچر کو ترقی دینے اور ویکسینیشن پروگرام  میں پوری طرح مدد کرنے میں مصروف ہے۔  انہوں نے کہا کہ یوم خواتین کے موقع پر  ہم خواتین کے حقوق کے علاوہ کینسر کی روک تھام کے لئے بھی کام کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

****

U.No. 2240

م ن۔ ر ف ۔س ا

 


(Release ID: 1703095) Visitor Counter : 387


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi