وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمے نے تمل ناڈو میں چھاپے مارے

Posted On: 07 MAR 2021 12:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 7 مارچ 2021: انکم ٹیکس محکمے نے4 مارچ 2021 کو چنئی میں واقع دو گروپوں کے معاملے میں چھاپے مارے جن میں سے ایک تمل ناڈو کا بڑا صراف ہے اور دوسرا جنوبی ہندوستان میں زیورات کا کاروبار کرنے والوں میں ایک بڑا نام ہے۔ چھاپوں کی یہ کارروائی چنئی، ممبئی ،کوئمبٹور ، مدورائی، تریچی، تریسور، نیلور،جے پور اور اندور میں 27 مقامات پر ہوئی۔

صرّاف کے ٹھکانوں سے جو ثبوت وشواہد ملے ہیں ان میں بنا حساب کتاب کی نقد فروخت ، اس کی شاخوں سے بوگس کیش کریڈٹ ، خریداری کے لئے پیشگی رقم کے لئے جعلی کھاتوں کا استعمال اور نوٹ بندی کے دوران بنا حساب کتاب کی نقدرقومات کا پتہ چلا ہے۔ اس کے علاوہ جعلی قرض دینے والوں اور بھاری مقدار میں بنا حساب کتاب کے اسٹاک کا پتہ چلایا گیا ہے۔

زیورات کا خردہ کاروبار کرنے والے کے ٹھکانوں سے ملے ثبوتوں سے پتہ چلا ہے کہ ٹیکس دہندہ نے مقامی فائنانسروں سے نقد قرض لیا اور ادا کیا۔ بلڈروں کو نقد قرض دیئے، اور جائیدادوں میں سرمایہ کاری کی بنا حساب کتاب کے سونا چاندی خریدا، غلط طریقے سے قرضوں کی عدم ادائیگی کے دعوے کئے۔ پرانے سونے کو عمدہ سونے میں اور زیورات میں تبدیل کرنے میں ضائع ہونے والا حصہ بڑھا چڑھا کر دکھایا۔

اب تک ان چھاپوں کے نتیجے میں ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر اعلان شدہ آمدنی سامنے آئی ہے اور ایک کروڑ 20 لاکھ کی بنا حساب کتاب کی رقم برآمد ہوئی ہے مزید چھان بین جاری ہے۔

****

 

U.No. 2241

م ن۔ ر ف ۔س ا

 


(Release ID: 1703092) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu