وزارت دفاع

آرمی ہاسپیٹل (ریسرچ اینڈ ریفرل) میں بی ایس سی (ایچ) نرسنگ کورس  کا آغاز شمع روشن کرنے کی تقریب سے ہوا

Posted On: 06 MAR 2021 3:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،06 مارچ، 2021 /   نئی دلی میں آرمی اسپتال (ریسرچ اینڈ ریفرل ) میں نرسنگ کے کالج کے طلبا کے لیے بی ایس سی (ایچ)  نرسنگ کورس کا آغاز 06 مارچ 2021 کو ہوا۔ تقریب میں 30 نوجوان نرسنگ کیڈٹوں نے حصہ لیا جنہوں نے اپنا پیشہ ورانہ سفر شروع کرتے ہوئے وردی پہن رکھی تھیں۔

لیفٹیننٹ جنرل  جوئے چیٹرجی، کمانڈینٹ، آرمی اسپتال (آر اینڈ آر)، اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے نرسنگ این / سی ڈیٹ کی طالبات بھاونا سُبا اور چوتھے سال کی این / سی ڈیٹ ریشما کو انعامات سے نوازا۔ تیسرے سال کی این / سی ڈیٹ ارشپریت کور اور  این / سی ڈیٹ مہک کامبوج ، دوسرے سال کی این / سی ڈیٹ بیجی ایم آر اور این / سی ڈیٹ یندراکشی کو بی ایس سی نرسنگ (ایچ) کے فائنل کی دلی یونیورسٹی امتحان میں اپنی اپنی جماعتوں میں بالترتیب پہلا اور دوسرا درجہ حاصل کرنے پر یہ انعامات دیئے گئے۔  لیفٹیننٹ جنرل جوئے چیٹرجی نے اس حقیقت پر زور دیا کہ طالبا کو  حفظان صحت میں جدید ترین معلومات سے لیس ہونے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی ساتھ دیگر سرگرمیوں اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

اس تقریب میں روایتی طور پر شمع روشن کی گئی اور اسے میجر جنرل سونالی گھوسال ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ملٹری نرسنگ سروس کے میجر جنرل اسمیتا دیورانی  ، پرنسپل میٹرن  سے کرنل ریکھا بھٹاچاریہ ، پرنسپل کے سپرد کی گئی ، جنہوں نے دیگر اساتذہ کو یہ شمع سونپی۔  اس کے بعد اساتذہ نے یہ شمع پہلی سال کی نرسنگ طالبات کو دی، جو ایک نسل سے دوسری نسل کو علم  و فہم  کی منتقلی کی عکاسی کرتی ہے۔

۔۔۔

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –2223


(Release ID: 1702965) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Punjabi