جل شکتی وزارت
نمامی گنگے ٹیم نے مشاہدہ کیا کہ دہلی میں جاری تقریباً سبھی منصوبوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے
Posted On:
03 MAR 2021 6:49PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،03 مارچ، 2021 /
نمامی گنگے کی ٹیم نے دہلی میں جاری مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے دہلی جل بورڈ کے افسران سے ملاقات کی۔ دوران جائزہ مشاہدہ کیا گیا کہ گذشتہ جائزہ میٹنگوں کے مقابلے تقریباً سبھی منصوبوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سیوریج بندوبست کے دو اہم منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، جس میں بھرت نگر سے پیتم پورہ تک نکلنے والی مرکزی لائن کی تکمیل بھی شامل ہیں۔ اس سے قرول باغ، شاستری نگر، گلابی باغ، رام پورہ، اشوک وہار اور کیشوپورم سے نکلنے والے گندے پانی کو جمنا میں جانے سے یقینی طور پر روکا جاسکے گا۔ اسی طرح ایک دیگر اہم منصوبہ مکمل کی گیا ہے جس کے تحت جھلمل کالونی کے ٹرنک سیور کو از سر نو درست کیا گیا ہے۔
اسی طرح ریٹھالا سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور کونڈلی سیویج پلانٹ کا کام تقریباً نصف پایہ تکمیل پاچکا ہے اور دسمبر 2022 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ کونڈلی یس ٹی پی کی تکمیل کے بعد شاہدہ نالے میں پہنچنے والے پانی کے معیار میں کافی حد تک بہتری آئے گی۔ ریٹھالا میں زیر تعمیر باہری سیور کا کام اپریل 2021 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس سیور کی مرمت کے بعد اشوک وہار ور جہانگیر پوری علاقے سے نکلنے والے سیویج پر براہ راست اثرپڑے گا۔ اسی طرح ریٹھالا کلسٹر کے ایس ٹی پی کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور اس کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ایس ٹی پی احاطے میں پیڑوں کی جگہ کی منتقلی/ تبدیلی میں آرہی روکاوٹ کو بھی دور کرلیاگیا ہے اور اس کے لئے ضروری اجازت حاصل کرلی گئی ہے۔ اوکھلا کے لئے بن رہے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی پیش رفت بھی بہتر ہے۔ یہ 565 ایم ایل ڈی کی صلاحیت والا ہندوستان کا سب سے بڑا ایس ٹی پی ہوگا۔ جمنا کی صفائی کے لئے دہلی میں 1384.50 ایم ایل ڈی کے کل 13 منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
صاف ستھری گنگا کےقومی مشن (این ایم سی جی) کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا نے میٹنگ کی صدارت کی۔ اس کے علاوہ ین ایم سی جی کے ایکزیکیٹو ڈائریکٹر جناب اشوک کمار سنگھ، این ایم سی جی کے ہی ایکزیکیٹو ڈائریکٹر جناب ڈی پی ماتھریا، دہلی جل بورڈ (ڈی جی بی) کے رکن (ڈرینج) آر ایس نیگی اور دہلی جل بورڈ کے چیف انجینئر بھی میٹنگ میں شریک تھے۔
*****
ش ح۔ ن ر (06.03.2021)
U NO: 2214
(Release ID: 1702964)
Visitor Counter : 167