امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پردھان کی خریداری میں 14.52فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا


رواں خریف مارکیٹنگ  سیزن (کے ایم ایس) کے  دوران 670.44لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریدکی گئی

صرف پنجاب نے 202.82 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے، جو کل خریداری کا 30.25 فیصد ہے

سرکاری ایجنسیوں  کے ذریعے1670.83 کروڑ روپے  کی ایم ایس پی قدر کی دالیں اور تلہن کی خریداری کی گئی

کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر کپاس کی گانٹھوں کی فروخت  سے 1897002 کسانوں  کو فائدہ پہنچا ہے

Posted On: 05 MAR 2021 4:07PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی  ،05مارچ، 2021 /

جاری خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کے دوران، حکومت نے موجودہ کم سے کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی) اسکیموں کے مطابق کسانوں سے ایم ایس پی پرخریف سیزن 21-2020 فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے، جیسا پچھلے  سیزنوں میں کیا گیا  تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DGN4.png خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، کیرالہ، گجرات، آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر ،بہار،جھارکھنڈ، آسام ، کرناٹک، مغربی بنگال اور تریپورہ جیسی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بلا روک ٹوک جاری ہے۔ اس سال 04 مارچ 2021  تک 670.44 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی جاچکی ہے۔ گذشتہ سال کے585.41  لاکھ میٹرک ٹن کے مقابلے دھان کی خریداری میں 14.52  فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر670.44 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری میں صرف پنجاب نے 202.82 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے، جو مجموعی خریداری کا 30.25 فیصد ہے۔

جاری خریف  مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس)  خریداری  عمل سے 126580.51  کروڑ روپے کی ایم یس پی مالیت کی خریداری سے تقریباً 97.90  لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HIMZ.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HCMY.png

اس کے علاوہ،خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 کیلئے ریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں کیلئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت 94.39 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ مزید برآں آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ  ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی  پی ایس ایس کے تحت تجویز موصول ہوجانے پر دالوں ، تلہن اور کھوپرا کی خریداری کو منظوری دی جائے گی، تاکہ سال 21-2020 کے لئے  اندراج شدہ کسانوں سے براہ راست نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف  اےکیو گریڈ کی خرید اری کی جاسکے۔ البتہ اگر مارکیٹ کے ریٹ سے کٹائی کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایم ایس پی سے کم ہوتے ہیں، تو فصلوں کی خریداری، ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی نامزد خریداری ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی۔

خریف 21-2020 اور ربیع 2021 کے تحت  04 مارچ2021 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے 1670.83کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ، اڑد، تور، چنا، مونگ پھلی اور سویابین کی 310264.93  میٹرک ٹن کی  خریداری کی ہےجس سےتمل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، ہریانہ  اور راجستھان کے 168311  کسانوں کو فائدہ ہوا ہے ۔

اسی طرح 04 مارچ2021  تک52.40 کروڑ روپے کے ایم یس پی قدر پر 5089 میٹرک ٹن کھوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے، جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسان مستفید ہوئے ہیں۔ متعلقہ ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی حکومتیں  طے شدہ تاریخ سے خریداری شروع کررہی ہیں، جس کا فیصلہ دالیں اور تلہن کے سلسلےمیں آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے کیا گیا ہے۔

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004IAGC.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005JQAE.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00685U2.png پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش،  مہاراشٹر، گجرات،تلنگانہ، آندھراپردیش، اڈیشہ اور کرناٹک  ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کے بیج (کپاس) کی خریداری کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ 04 مارچ 2021 تک9180412  کپاس کی گانٹھوں کی خریداری کی گئی ، جن کی قیمت 26716.31کروڑ روپے ہے، اس سے1897002  کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

 

*****

ش ح۔ ن ر (06.03.2021)

U NO: 2210



(Release ID: 1702962) Visitor Counter : 130