وزارت خزانہ

سی جی ایس ٹی ایسٹ دلی کمشنریٹ نے سرکاری خزانے کے ساتھ 352 کروڑ روپے سے زیادہ کی دھوکہ دہی کے لئے دو افراد کو گرفتار کیا

Posted On: 05 MAR 2021 1:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  5   مارچ 2021،   فرضی بل بنائے جانے کے  خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے  سنٹرل گڈس اینڈ سروسز  ٹیکس (سی جی ایس ٹی) کمشنریٹ  دلی (ایسٹ) کے افسروں نے  ایک اور کامیابی حاصل کی ہے  اور  ان کی جانچ سے  گڈص اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی ) کے جعلی ان پُٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی)  تیار کرنے اور حاصل کرنے  والے جعلی فرموں کے ایک بڑے  نیٹ ورک  کا پردا فاش کیا ہے۔  جعلی کمپنیوں کا  یہ نیٹ ورک  ج ناب دویندر کمار گوئل جو کہ پیشے سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، کی ساز باز سے  جناب نریش ڈھونڈیال کے ذریعہ  چلایا جارہا تھا۔ جناب  نریش ڈھونڈیال اور جناب دویندر کمار گوئل دونوں ایسل  گروپ کے سابق ملازمیں ہیں۔  فی الحال وہ ایسل گروپ کے لئے باضابطہ طور پر کام نہیں کررہے ہیں لیکن  وہ  اس گروپ کو ناقابل قبول آئی ٹی سی جاری کررہے تھے۔ جانچ سے پتہ چلا کہ  اشیا یا خدمات کی  حقیقی سپلائی کے بغیر  ایسل گروپ کی کمپنیوں کو  فرضی فرموں سے  جعلی آئی ٹی سی پر  اصل نظر آنے والی جعلی کمپنیاں  تیار کی گئی تھیں۔ بظاہر یہ کام   جی ایس ٹی کا ناقابل قبول ان پُٹ ٹیکس کریڈٹ  حاصل کرنے، انکم ٹیکس بچانے کے لئے  اخراجات درج کرنے  اور اپنی درج شدہ  کمپنیوں  کے  شیئر کی قیمت  میں اضافے کے لئے ، اپنے کاروبار کو زیادہ دکھانے  کے لئے  ایسل گروپ  کی مدد کے لئے کیا جارہا تھا۔

جناب  نریش دھونڈیال نے  ایسل گروپ کے لئے کئی جعلی کمپنیاں قائم کی تھی جبکہ  جناب دویندر گوئل  سی اے نے  ایسی جعلی کمپنیوں کے لئے  مختلف جعلی فرموں   کے جعلی بیجک  فراہم کرائے۔ ایسی جعلی کمپنیوں  کے ذریعہ  پاس کیا  جانے والا مجموعی  ان پُٹ ٹیکس کریڈٹ   92.18 کروڑ روپے کا ہے، جبکہ  بڑے نیٹ ورک سے تعلق  رکھنے والی دیگر جعلی فرموں  کے لئے پاس کیا گیا مجموعی جعلی ان پُٹ ٹیکس کریڈٹ 300 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔اس طرح اس سنڈیکیٹ نے  سرکاری خزانے کے ساتھ  اشیا یا خدمات کی حقیقی سپلائی کے بغیر  3000 کروڑ روپے سے زیادہ کے جعلی بیجک جاری کرکے  392 کروڑ روپے سے زیادہ کی دھوکہ دہی کی ہے۔ یہاں یہ بتایا ضروری ہےکہ میسرز ورٹی لنک  میڈیا سولیوشنز پرائیویٹ لمیٹیڈ نے  اس  جعلسازی کا اعتراف کیا ہے اور  رضا کارانہ طریقہ 2.5 کروڑ روپے جمع کرائے ہیں۔

جناب نریش ڈھونڈیال  اور جناب دویندر کمار گوئل سی اے نے سرکاری خزانے  کے ساتھ دھوکہ دہی کی منشا سے  گہری مجرمانہ سازش کا ارتکاب کیا اور جان بوجھ کر سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کی دفعہ 132 (1)  (بی) اور 132 (1) (سی)  کے تحت  جرائم کا ارتکاب کیا ہے جو کہ  دفعہ 132 (5) کے ضابطے کے مطابق  ناقابل ضمانت  جرم ہے اور یہ  مذکورہ قانون کی دفعہ 132 کی ذیلی دفعہ ایک کے کلاز( i) کے تحت  قابل سزا  ہے۔ جناب نریش ڈھونڈیال  اور جناب دویندر کمار گوئل سی اے کو  سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کی دفعہ 69 (1) کےتحت گرفتار کیا گیا اور 4  مارچ 2021 کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جنہوں نے 18  مارچ 2021 تک 14 دن کے لئے  انہٰں عدالتی حراست میں بھیج دیا۔اس معاملے میں مزید جانچ جاری ہے۔

یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ جی ایس ٹی سنٹرل ٹیکس، دہلی زون نے اپنے  قیام سے لیکر اب تک 4450.86 کروڑ روپے سے زیادہ رقم  کی  جی ایس ٹی   بچانے کے مختلف معاملوں میں 30گرفتاریاں کی  ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(05-03-2021)

U-2191


(Release ID: 1702815) Visitor Counter : 218