بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

میری ٹائم انڈیا سمٹ 2021 یوم چابہار کے ساتھ اختتام پزیر ہوا


21 ویں صدی زمین کی نہیں ہوگی: یہ سمندروں آسمانوں اور خلاؤں کی صدی ہوگی۔ آتم نربھر میری ٹائم سیکٹر نئے ہندوستان اور آتم نربھر بھارت کی بنیاد ہوگا:جناب من سکھ منڈایا

Posted On: 04 MAR 2021 4:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 4 مارچ2021: دوسری ورچوئل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2021 آج اختتام پزیر ہوئی۔ تین روزہ میری ٹائم کانفرنس دنیا کی سب سے بڑی ورچوئل سمٹس میں سے ایک ہے۔

یوم چابہار اجلاس میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے  بندرگاہوں ، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر جناب من سکھ منڈایا نے کہا کہ چابہار پورٹ پروجیکٹ کو ہندوستان اور یوریشیا کے درمیان کنکٹوٹی کے لئے راہداری کے مرکز کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ چابہار بندرگاہ میں 123 بحری جہازوں اور تیرہ ہزار 752 ٹی ای یو اور کھیپ / عام کارگو کا نمٹارا کیا۔ چابہار بندرگاہ خطے کے لئے کووڈ 19 کے دوران انسانیت پر مبنی امداد کی ترسیل کے لئے آپس میں جوڑنے والا مقام بن کر ابھری ہے۔ جناب منڈایا نے اس بحری شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ 21 ویں صدی زمین کی نیں ہوگی بلکہ یہ سمندروں، آسمانوں او رخلاؤں کی صدی ہوگی۔

image001ZJA8.jpg

میری ٹائم انڈیا سمٹ 2021 کے اختتامی اجلاس میں بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری جناب سنجے بندوپادھیائے نے سمٹ کے بارے میں بتایا اور کہا کہ سمٹ کے لئے ایک لاکھ 90 ہزار مندوبین نے خود کو رجسٹرڈ کرایا اور گیارہ ملکوں سے سولہ بین الاقوامی وزراء نے مختلف اجلاس میں شرکت کی۔ چھ مرکزی وزراء نے مختلف اجلاسوں میں حصہ لیا CEO فورم کے دوران 31 بین الاقوامی سی او اور اور 55 ہندوستانی سی اوز سمیت کل 55 سی ای اوز نے حصہ لیا۔ سمٹ کے دوران 110 نمائش کاروں نے اٹھارہ پویلین اور 107بوتھوں پر حصہ لیا جس میں 5540 بی ٹوبی میٹنگیں ہوئیں۔ تین روزہ سمّٹ کے دوران 64 ہزار سے زیادہ وزیٹرز ریکارڈ کئے گئے۔

2.jpg

جناب من سکھ منڈاویا نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ میری ٹائم انڈیا سمٹ 2021 میری ٹائم انڈیا ویژن 2030 کو مضبوط بنائے گی جس کا وزیر اعظم نریندر مودی نے سمّٹ کے افتتاح میں آغاز کیا تھا۔ میری ٹائم انڈیا سمٹ 2021 کی وجہ سے بھارت کے تئیں دنیا کی توقعات اور امنگیں بڑھ گئی ہیں۔ ہمیں اپنے نصب العین کو حاصل کرنے کے لئے آگے بڑھنا ہوگا۔ جناب منڈاویا نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ سمٹ کے دوران دستخط ہونے والے مفاہمت نامے سے کامیاب نتائج سامنے آنے چائیں جس کے لئے ہمیں انتھک محنت اور لگن سے کام کرنا ہوگا۔ انھوں نے پر انداز میں بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ آتم نربھر بحری شعبہ نئے ہندوستان اور آتم نربھر بھارت کی بنیاد بنے گا۔

***



 

U.No. 2170

م ن۔ ر ف ۔س

 



(Release ID: 1702613) Visitor Counter : 235