محنت اور روزگار کی وزارت

سری نگر ، جموں و کشمیر میں سی بی ٹی ، ای پی ایف کا 228 ویں میٹنگ


سنٹرل بورڈ کی برائے سال 21-2020 اپنے سبسکرائبروں کیلئے 8.50 فیصد شرح سود کی سفارش

Posted On: 04 MAR 2021 4:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 4 مارچ 2021: ایمپلائز فراویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) کے سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز (سی بی ٹی) کی  228 ویں میٹنگ آج سری نگر ، جموں و کشمیر میں ہوئی۔ اس کی سربراہی مرکزی وزیر برائے محنت و روزگار (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے کی۔ نائب سربراہ محنت و روزگار کی وزارت کے سکریٹری جناب  اپوروا چندر اورممبر سکریٹری مرکزی پی ایف کمشنر جناب سنیل برتھوال تھے۔

میٹنگ کے دوران  سی بی ٹی کے چیئرمین  نے پرنسپل ایمپلائرز (پی ای) کے لئے ای سہولت کا آغاز کیا  جس کی مدد سے وہ ماہانہ ای سی آر میں اپنے ٹھیکیداروں کے ذریعہ پی ایف کے تقاضوں کی  تکمیل اور ترسیلات کو دیکھ سکیں گے۔ اس سہولت کا استعمال کرتے ہوئے پرنسپل ایمپلائرز (پی ای) پی ایم آر پی وائی اور اے بی آر وائی اسکیم کے فوائد کا اپ فرنٹ کریڈٹ  کو جو ٹھیکیداروں کے ذریعہ دعوی کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین کے پی ایف اکاؤنٹس میں ڈالا گیا ہے، دیکھ سکیں گے۔ اس سہولت کے ذریعہ پرنسپل ایمپلائرز اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ تمام معاہداتی کارکنوں کے لئے ای پی ایف رقوم کو ان کے اندراج شدہ ٹھیکیداروں نے ذریعہ جمع کرادی گئی ہیں۔

سی بی ٹی کے چئیر مین نے ویب پر مبنی پورٹل کے ذریعہ علاقائی دفاتر ، زونل دفاتر اور ہیڈ آفس کے ذریعہ شکایات کی رجسٹریشن ، کارروائی اور نگرانی اور اختیاری معائنہ کے لئے ایک اور ویب سہولت کا آغاز کیا۔ قبل ازیں معائنہ اسکیم مجریہ 2014 کے تحت  اختیاری معائنے اور شکایات کی چھان بین کے لئے صدر دفتر کی اجازت ضروری ہوا کرتی تھی۔ نئے فعال طریق عمل میں اس کام کو تیز رفتار بنانے کے لئے کام کاج کو لامرکز کردیا گیا ہے اور اب زونل دفاتر کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ علاقائی دفاتر کی درخواستوں کا جائزہ لیں۔ ہر درخواست ایک منفرد شناخت کے ساتھ رجسٹرڈ ہے اوراس سے باخبر رہنا ممکن ہے۔ معائنے کی رپورٹ اور کارروائیاں کس مرحلے میں ہیں، مانیٹرنگ کے لئے سب کچھ ڈیش بورڈ پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔ سارا کام  ایک ویب پر مبنی پورٹل کے ذریعے شفاف انداز میں کیا جاتا ہے۔

سی بی ٹی کے  چیئرمین  نے رائچور ، سالم ، جمشید پور میں عملی طور پر ای پی ایف او کی تین نئی ریجنل آفس کی عمارتوں اور بنگالورو میں زونل آفس اور ریجنل آفس کے لئے ملحقہ عمارتوں کا افتتاح کیا۔

image001VLLO.jpg

سی بی ٹی کے چیئرمین  نے ایک کتابچہ جاری کیا جس کا عنوان تھا ’کوویڈ کا جواب‘۔کتابچہ ای پی ایف او کی عالمی وبا کووڈ 19  سے پیدا شدہ مشکل حالات میں جدت طرازی سے کام لینے اور اپنے اسٹیک ہولڈرز کو بلا تعطل خدمات کی فراہمی کے لئے تیاریاں کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اس کے بعد ، چیئرمین سی بی ٹی نے  جموں و کشمیر اور لداخ میں ای پی ایف او کی کاروائیوں کے بارے میں ایک اور کتابچہ جاری کیا  جس میں ای پی ایف او کی مرکز کے زیر انتظام ان علاقوں تک سماجی تحفظ کی اسکیموں کو وسعت دینے کی  کوششوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

سنٹرل بورڈ ، ای پی ایف نے مندرجہ ذیل کلیدی فیصلے کئے: -

 

  • سنٹرل بورڈ نے مالی سال 21-2020 کے ممبروں کے اکاؤنٹ میں ای پی ایف جمع ہونے پر  8.50 فیصد  شرح سود کی تجویز کی۔ سود کی شرح کو سرکاری گزٹ میں باضابطہ طور پر مطلع کیا جائے گا جس کے بعد ای پی ایف او سود کی شرح کو سبسکرائبروں کے کھاتوں میں جمع کرے گی۔
  • بورڈ نے جموں و کشمیر کے علاقائی دفاتر میں بلا رکاوٹ کام کاج کیلئے مختلف مطلوب کیڈروں میں 98 آسامیوں  کی منظوری دی اور جموں و کشمیر ای پی ایف او  کے تمام عملے اور افسروں کو سی بی ٹی ، ای پی ایف میں آسانی سے گنجائش نکالنے کی راہ ہموار کی۔
  • بورڈ نے سال 21-2020 کے ترمیم شدہ تخمینے اور ای پی ایف او کے لئے سال 22-2021 کے بجٹ تخمینے اور اس کے زیر انتظام اسکیموں کی بھی منظوری دی ہے۔

سی بی ٹی کی مذکورہ بالا میٹنگ میں  آجرین ، ملازمین کے نمائندے اور مرکزی حکومت اور ای پی ایف او کے دیگر اعلی افسران  بھی موجود تھے۔

****

U.No. 2165

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1702612) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali