کامرس اور صنعت کی وزارتہ

’سرخ چاول‘ کی پہلی برآمداتی کھیپ آسام سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے لئے روانہ

Posted On: 04 MAR 2021 6:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 04 مارچ 2021: بھارت کے چاول برآمداتی مضمرات کو زبردست تقویت فراہم کرانے کے تحت، آج ’سرخ چاولوں‘ کی پہلی کھیپ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے لئے روانہ ہوئی۔ فولاد سے مالامال ’سرخ چاول‘ بغیر کسی کیمیاوی کھاد کا استعمال کیے ہوئے،  آسام کی وادیٔ برہم پتر میں پیدا کیا جاتاہے۔ چاول کی اس قسم کو ’باؤ۔دھان‘ کہا جاتا ہے، جو کہ آسامی کھانوں کا اہم حصہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SM0F.jpg

سرخ چاول سرکردہ چاول برآمدکار ایل ٹی فوڈس کے ذریعہ فراہم کرایا جاتا ہے۔ برآمداتی کھیپ کو روانہ کرنے سے متعلق تقریب سونی پت میں اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر ایم انگامتھو کے ذریعہ انجام دی گئی۔ جیسے جیسے ’سرخ چاول‘ کی برآمدات میں اضافہ ہوگا، اس سے برہم پتر کے سیلاب کے میدانی علاقوں کے کاشتکارکنبوں کی آمدنی بڑھے گی۔

اے پی ای ڈی اے مختلف شراکت داروں کے ساتھ تال میل پیدا کرتے ہوئے ویلیو چینوں میں چاول برآمدات کو فروغ دے رہا ہے۔ حکومت نے اے پی ای ڈی اے کے زیر نگرانی رائس ایکسپورٹ پرموشن فورم (آر ای پی ایف) قائم کیا ہے۔ آر ای پی ایف میں چاول صنعت، برآمد کاروں، اے پی ای ڈی اے کے افسران، کامرس کی وزارت اور مغربی بنگال، اترپردیش، پنجاب، ہریانہ، تلنگانہ، آندھرا پردیش، آسام، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ جیسی چاول پیدا کرنے والی بڑی ریاستوں  کے زرعی شعبے کے ڈائرکٹر حضرات کی نمائندگی شامل ہے۔

2020۔21 میں اپریل سے جنوری کی مدت کے دوران، غیر باسمتی چاول کی کھیپ میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ غیر باسمتی چاول کی برآمدات اپریل۔ جنوری 2020 کی مدت کے دوران 11543 کروڑ روپئے (1627 ملین امریکی ڈالر) کے بقدر تھی، جبکہ اس کے مقابلے میں اپریل ۔ جنوری 2021 کی مدت کے دوران یہ برآمدات 26058 کروڑ روپئے (3506 ملین امریکی ڈالر)کے بقدر رہی۔ غیر باسمتی چاول کی برآمدات میں روپئے کے حساب سے 125 فیصد اور ڈالر کے حساب سے 115 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZAIS.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VMZX.jpg

ایک ایسے وقت میں جب کووِڈ۔19 وبائی مرض نے متعدد اشیاء کی سپلائی کو متاثرکر رکھا تھا، حکومت کے ذریعہ کووِڈ۔19 سے متعلق تمام تر تحفظاتی اقدامات کرتے ہوئے چاول کی برآمدات کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور پر کیے گئے اقدامات چاول کی برآمدات میں زبردست اضافے کا سبب بنے۔اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ایم انگامتھو نے کہا کہ، ’’اس امر کو یقینی بناتے ہوئے کہ چاول کی برآمدات کا عمل بلا رکاوٹ جاری رہے، ہم نے کووِڈ۔19 کے نتیجے میں رونما ہونے والی آپریشنل اور صحت سے متعلق چنوتیوں کی وجہ سے سلامتی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے متعدد اقدامات کیے ۔‘‘

****

 

ش ح ۔اب ن

U-2171


(Release ID: 1702609) Visitor Counter : 250


Read this release in: English , Hindi , Assamese