بھارتی چناؤ کمیشن
ای سی آئی ہیڈکوارٹرز میں کووڈ-19 ویکسینیشن کی مہم شروع کی گئی
Posted On:
04 MAR 2021 6:01PM by PIB Delhi
بھارتی الیکشن کمیشن نے آج دہلی کے نرواچن سدن میں کام کرنے والے اپنے افسران اور عملے کے لیے کووڈ-19 ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا۔ سابق چیف الیکشن کمشنر شری کے پی ایس گل نے ویکسینیشن مہم کا آغاز کرتے ہوئے، پہلی ویکسین حاصل کی۔ ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر شری سنیل اروڑا اور الیکشن کمشنر شری سشیل چندر اور شری راجیو کمار الیکشن کمیشن کے سبھی افسران اور ملازموں کے ذریعہ ویکسینیشن کا فائدہ اٹھانے کے بعد ویکسین لگوائیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر شری سشیل کمار اروڑا نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں انتخابی ڈیوٹی پر معمورتمام عملے کو ’فرنٹ لائن ورکر‘ قرار دے دیا گیا ہے اور اس لیے ان کے انتخابی فرائض سنبھالنے سے قبل انھیں ویکسین دی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ، ویکسین لگنے سے پولنگ ڈیوٹی پر معمور افسران کو بغیر کسی کووڈ کے خوف کے اپنے فرائض سر انجام دینے کی ترغیب ملے گی۔ مسٹر اروڑا نے مزید کہا کہ ملک بھر میں ویکسینیشن مہم نے منظم انتخابات کے لیے صورتحال کو مزید سازگار بنا دیا ہے۔ ای سی آئی میں ڈاکٹروں، ایمبولینس وغیرہ کی فراہمی کے ساتھ خصوصی کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔
خصوصی ویکسینیشن مہم کے تحت، پانچ ریاستوں اور یو ٹی کے لاکھوں پولنگ افسران آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی ڈیوٹی پر جانے سے پہلے ویکسینیشن کروائیں گے۔
**************
ش ح۔ف ش ع-م ف
U: 2173
(Release ID: 1702562)
Visitor Counter : 136