وزارت خزانہ

 آمدنی ٹیکس قانون ، 1961 کے تحت  سکونت کے سلسلے میں وضاحت

Posted On: 03 MAR 2021 10:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  04 مارچ2021:براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی ) کو مختلف درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، جن میں یہ درخواست کی گئی ہے کہ ان افراد سے گزشتہ سال 21-2020 کے لئے سکونت  کی صورتحال میں   رعایت برتی جائے ، جو گزشتہ برس 20-2019  کے دوران ہندوستان آئے تھے اور ہندوستان سے واپس جانا چاہتے تھے لیکن بین الاقوامی  پروازوں کے معطل ہونے کے باعث ایسا نہیں  کرسکے ۔اس کے بعد سے اس معاملے پر سی بی ڈی ٹی کے ذریعہ غور کیا جارہا ہے۔

اس تناظرمیں سی بی ڈی ٹی نے آج ایک سرکلر نمبر  2 آف 2021 جاری کیا ہے۔ مذکورہ سرکلر کے مطابق یہ سہولت دی گئی ہے کہ اگر کسی شخص کو متعلقہ   دوہرے ٹیکس  کو درگزر کرنے کے سمجھوتے   ( ڈی ٹی اے اے ) میں  دستیاب راحت پر غور کرنے کے بعد بھی دوہرے ٹیکس  کی ادائیگی کا سامنا ہے تو وہ 31  مارچ  2021  تک ، فارم  - این آر میں مخصو ص معلومات فراہم کرسکتا ہے ، جو کہ سرکلر کے ساتھ منسلک ہے۔اس فارم کو الیکٹرانکلی آمدنی ٹیکس کے  پرنسپل چیف کمشنر  ( بین الاقوامی  ٹیکس  ادائیگی ) کو جمع کرنا ہے۔ سرکلر نمبر 2021/2 کو www.incometaxindia.gov.in پر کلک کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔

*************

ش ح۔اع ۔رم

(04-03-2021)

U-2145


(Release ID: 1702435) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi