وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

آوارہ مویشیوں کے اِدھرادھرگھومنے پرروک لگانے کی اسکیم

Posted On: 12 FEB 2021 5:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،12؍فروری : ماہی پروری ، مویشی پروری اورڈیری کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرسنجیوکماربالیان نے آج راجیہ سبھامیں بتایاکہ ساتویں جدول کی فہرست دوئم میں ہندوستان کے آئین کی دفعہ 246(3) کے مطابق مویشیوں میں ہونے والی بیماریوں کی روک تھام اور ان کے تحفظ کے سلسلے میں جانوروں کے علاج ومعالجے کی تربیت اورطورطریقے ریاستی فہرست کے تحت ہیں ۔ جس پر ریاست کو یہ خصوصی اختیارحاصل ہے کہ وہ ساتویں جدول میں فہرست دوئم میں درج شدہ کسی معاملے کے اعتبارسے  ریاست کے لئے قوانین بنائے مزید یہ کہ ہندوستان کے آئین کی دفعہ 48کے مطابق ریاست جدید اورسائنٹفک طرز پر مویشی پروری اورزراعت کا اہتمام کرنے کے لئے کوششیں کرے گی اورخصوصاًگایوں،بچھڑوں ،دودھ دینے والی ، بانجھ مویشیوں  کے ذبیحہ کو روکنے اورجانوروں کی نسل افزائش کو بہتربنانے کے علاوہ جانوروں کے تحفظ کے لئے اقدامات کرے گی ۔

ہندوستان کے آئین کے 11ویں شیڈول کے مطابق ریاست پنچایتوں کو یہ مراعات دے سکتی ہے کہ وہ کیٹل پاؤنڈس (کانجی ہاؤسیز)/گئوشالہ سینٹرس قائم کرے اورانھیں چلائے ۔ بہت سی ریاستیں آوارہ جانوں کو کنٹرول کرنے کے لئے گئوشالہ اورسینٹرہاوسیز قائم کررہے ہیں ، اس لئے آوارہ مویشیوں کی روک تھام کے لئے یہ مقامی اداروں کی بھی ذمہ داری ہے ۔

مرکزی حکومت نے آوارہ کتّوں کو ٹیکہ لگانے اوران کی نس بندی کرنے کے لئے اینیمل برتھ کنٹرول (ڈو گ ) تشکیل دیئے گئے ہیں۔

*****************

)04.03.2021 (ش ح ۔ح ا۔ع آ

U-2153


(Release ID: 1702429)
Read this release in: English , Punjabi