ریلوے کی وزارت
شری پیش گویل نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کوٹ دوار-دہلی جنکشن-کوٹ دوار سدھبلی جن شتابدی ایکسپریس خصوصی ریل گاڑی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
یہ ریل گاڑی کوٹ دوار کو قومی راجدھانی سے جوڑے گی اور اتراکھنڈ میں سماجی معاشی ترقی لائے گی
سدھبلی مندر کا سفر کرنے والے زائرین کو بہتر رابطہ سے فائدہ ہوگا
Posted On:
03 MAR 2021 5:21PM by PIB Delhi
ریلوے، صنعت و تجارت، صارفی امور اور خوراک و عوامی تقسیم کاری کے مرکزی وزیر شری پیوش گویل نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے کوٹ دوار-دہلی جنکشن-کوٹ دوار سدھبلی جن شتابدی خصوصی ریل گاڑی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر تعلیم، ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نشنک‘ کے ساتھ دیگر معززین بھی موجود تھے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر شری پیوش گویل نے ریلوے کے محنتی ملازمین کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے دواؤں، کوئلے اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی کے ساتھ وبائی امراض کے دوران ملک کی خدمت کی۔ انھوں نے بتایا کہ کوٹ دوار-دہلی کے راستے میں بجلی کا کام تقریباً مکمل ہو گیا ہے، صرف 15 کلومیٹر کا فاصلہ باقی ہے جو اس مہینے تک مکمل ہو جائے گا۔ اس کے بعد، بجلی سے چلنے والی ٹرینیں کوٹ دوار سے دہلی تک چلیں گی۔ اس سے ماحول کی بھی بچت ہوگی۔ آگے جا کر سبھی ریل گاڑیاں پورے اتراکھنڈ میں بجلی سے ہی چلیں گی۔ اس سے ریاست میں کاربن کا اخراج صفر ہو جائے گا اور ماحول کا تحفظ یقینی ہو سکے گا۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اتراکھنڈ میں ریلوے کے منصوبوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ بجٹ 2021-22 میں ریلوے منصوبوں کے لیے 4432 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو ریاست کے لیے 2009-14 کے دوران اوسط سے لگ بھگ 23 گنا زیادہ ہے۔ اتراکھنڈ میں تین نئی ریلوے لائن کے منصوبوں پر کام چل رہا ہے اور رشی کیش و کرن پریاگ کے بیچ ریلوے لائن کا کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ 212 کروڑ روپے کی لاگت سے دہرہ دون ریلوے اسٹیشن کی ترقی کا منصوبہ ہے۔ اتراکھنڈ پر جناب وزیر اعظم کی خصوصی توجہ اتراکھنڈ میں تیز رفتار ترقیاتی کاموں کے پیچھے کی اصل طاقت ہے۔
یہ ریل گاڑی کوٹ دوار کو قومی راجدھانی سے جوڑے گی اور اس علاقے میں ساجی معاشی ترقی لائے گی۔ سدھبلی مندر کا سفر کرنے والے زائرین کو بہتر رابطہ سے یقینی طور پر فائدہ ہوگا۔
ریل گاڑی کے بارے میں:
ریل گاڑی نمبر 04047 کوٹ دوار-دہلی سدھبلی جن شتابدی ایکسپریس یومیہ خصوصی ٹرین کوٹ سے دوپہر بعد 15.50 بجے روانہ ہوگی اور روزانہ رات 22.20 بجے دہلی جنکشن پہنچے گی۔
ریل گاڑی نمبر 04048 دہلی جنکشن- کوٹ دوار سدھبلی جن شتابدی ایکسپریس ریل گاڑی دہلی جنکشن سے صبح 07.00 بجے روانہ ہوگی اور روزانہ دوپہر بعد 13.40 بجے کوٹ دوار پہنچے گی۔
اس ریل گاڑی ایل ایچ بی کوچ ہیں جس میں اے سی چیئر کار اور دو جنریٹر کوچ شامل ہیں۔ یہ ریل گاڑی دونوں طرف سے نجیب آباد جنکشن، مظفرپور ناراین جنکشن، بجنور، ہلدور، چاند سیاؤ، منڈی دھنورا، گجرولہ، ہاپوڑ، غازی آباد میں رکے گی۔
آج اس ٹرین کو ”افتتاحی خصوصی ٹرین“ کے طور پر چلایا جا رہا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 2132
(Release ID: 1702386)
Visitor Counter : 215