پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

اوڈیشہ سمندری تجارت کا مرکز بننے جا رہا ہے: شری دھرمیندر پردھان


ریاست میں موجود مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے ممکنہ سرمایہ کاروں کو دعوت نامہ

Posted On: 03 MAR 2021 5:09PM by PIB Delhi

پٹرولیم اور قدرتی گیس و اسپات کی وزارت کے مرکزی وزیر شری دھرمیندر پردھان نے آج کہا کہ اوڈیشہ کا ساحل سمندری تجارت کا مرکز بننے جا رہا ہے۔ میری ٹائم انڈیا سمٹ 2021 میں ”اوڈیشہ میں سرمایہ کاری کے مواقع“ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، انھوں نے تمام ممکنہ سرمایہ کاروں کو بھی یقین دہانی کرائی کہ اوڈیشہ کو سرمایہ کاری کے لیے پر کشش مقام بنانے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں۔

شری پردھان نے کہا کہ اوڈیشہ کی سمندری تاریخ بہت خوشحال رہی ہے اور ہزاروں سال پہلے ریاست کے جہاز راں ریاست کی قسمت بدلنے اور وقار بخشنے کے لیے دنیا کے مختلف حصوں میں روانہ ہوئے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں ایک وقت تھا جب ہم دنیا کی سب سے خوش حال ثقافتوں میں سے ایک تھے۔ آج اکیسویں صدی میں وزیر اعظم مودی نے آتم نربھر بھارت اور 5 ڈالر ٹرین معیشت بننے کا واضح اعلان کیا ہے۔ قدرتی بندرگاہوں، بھر پور قدرتی وسائل، طویل ساحلی پٹی اور قابل و محنتی افرادی قوت کی مدد سے اوڈیشہ آتم نربھر سفر کا منفرد حصہ بننے اور 5 ٹرلین ڈالر کی معیشت کی تشکیل کا حصہ بننے کے لیے تیار ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اکیسویں صدی میں، کاروبار اور تجارت کا عالمی نیٹ ورک سمندری ہو گا اور اوڈیشہ کا ساحل اس کا گیٹ وے ہوگا۔ اوڈیشہ کا پارادیپ ساحل مشرقی حصے کے لیے ترقی کا داخلی راستہ بننے جا رہا ہے۔ کلنگ نگری کو ایک اسٹیل مرکز کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک خود ساختہ ماحولیاتی نظام بننے کا تصور کرتا ہے اور سرمایہ کاروں کو قدر افزا سہولیات قائم کرنے کے اہل بناتا ہے۔ پٹرولیم اور اسپات کے شعبوں میں ہماری پہل اوڈیشہ میں سمندری معیشت کو تقویت فراہم کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اوڈیشہ میں نئی بندر گاہوں کی ترقی اور ان کے لیے دریا اور سمندری بندرگاہ کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے اینکر صنعتوں اور کمپنیوں کی ضرورت ہے۔

انھوں نے ملک کے دوسرے خطوں میں ہونے والی نمو اور قومی ترقی کے حصول میں اس کی اہمیت کے ساتھ ثابت قدمی رکھنے کے لیے مشرقی ہندوستان کی ترقی کو آگے بڑھانے کے وزیر اعظم کے وژن کا اعادہ کیا۔

شری پردھان نے کہا کہ اہم انفراسٹرکچر سڑک، ریل اور بندرگاہ کا انضمام اوڈیشہ کی صنعتی ترقی کا باعث بنے گا۔ بندر گاہ مبنی بلو اکنامی یعنی سمندری معیشت کے لیے ممکنہ ملٹی موڈل ریل، سڑک اور ہوائی رابطے کے ساتھ سمندر اور ندی کے بندرگاہ کے ساتھ معدنیات اور اشیا کے نقل و حمل کو بہت کم لاجسٹک لاگت پر شروع کیا جائے گا۔

شری پردھان نے کہا کہ اوڈیشہ جنوب مشرقی ریلوے اور مشرقی ساحل ریلوے کے ریل نیٹ ورک سے مشرقی اور مغربی بھارت کے درمیان ایک رابطہ کے طور پر کام کرتا ہے۔ اوڈیشہ میں کلیدی بندرگاہوں کے ساتھ ریلوے مال برداری کوریڈور کو مربوط کرنے اور ریاست میں بحالی اور انجینئرنگ کے منصوبوں کے قیام کے مزید امکانات ہیں۔

پٹرولیم سیکٹر میں ہونے والی سرمایہ کاری کے بارے میں، شری پردھان نے کہا کہ تیل اور گیس سی پی ایس ای نے ریاست اوڈیشہ میں متعدد انفراسٹرکچر سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے جس میں آئل ریفائننگ، گیس پائپ لائن انفراسٹرکچر، مارکیٹنگ انفراسٹرکچر اور شہری گیس کی تقسیم کے نیٹ ورکس شامل ہیں۔ انھوں نے وزیر اعظم مودی کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کردار نہ صرف خود دولت مندد تخلیق کار بننا ہے بلکہ ترقی پذیر بننے کے لیے دولت کے تخلیق کاروں کے لیے پالیسی سازی کو یقینی بنانا ہے۔

                                          **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

U: 2131



(Release ID: 1702385) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi