وزارت خزانہ
سینٹرل ریونیو کنٹرول لیباریٹری کو عالمی کسٹمس تنظیم کی ایک علاقائی کسٹمز لیباریٹری کے طور پر تسلیم کیا گیا
Posted On:
02 MAR 2021 6:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی،02 مارچ، 2021/ نئی دلی کی سینٹرل ریونیو کنٹرول لیباریٹری (سی آر سی ایل) کو جو بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ کے تحت ہے ایشیا بحرالکاہل خطے کے لیے عالمی کسٹمز تنظیم کی ایک علاقائی کسٹمز لیباریٹری کے طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔ ورچوئل طریقے سے دستخط کیے جانے کی تقریب میں ڈبلیو سی او کے سکریٹری جنرل جناب کونیو میکوریا نے اور سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب ایم اجیت کمار نے اس مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔
سی آر سی ایل 1939 میں قائم کی گئی تھی اور یہ 14 ریونیو لیباریٹریز کا صدر دفتر ہے۔ جس میں غازی آباد ارو نیمچ میں سرکاری افیم اور الکالائڈ ورکس میں کام کرنے والی دو لیباریٹریز شامل ہیں۔ ان لیباریٹریز کو پچھلے تین برس میں جدید شکل دی گئی ہے اور جدید ترین ساز و سامان سے لیس کیا گیا ہے جس پر تقریباً 80 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔
آر سی ایل کے طور پر تسلیم کیے جانے کےساتھ ہی سی آر سی ایل جاپان اور کوریا جیسے خطوں میں کسٹمز لیباریٹریز کے چنندہ گروپ میں شامل ہو گیا ہے۔ اس موقعے پر سکریٹری جنرل کنیو میکریا نے بھارتی کسٹمز انتظامیہ اور سی آر سی ایل کو سراہا کہ انہوں نے یہ امتیاز حاصل کیا۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –2089
(Release ID: 1702371)
Visitor Counter : 178