بھارتی چناؤ کمیشن

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آسام، کیرالا، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے لئے جنرل، پبلک اور اخراجات مشاہدین(ایکسپنڈیچر آبزرورس) کی بریفنگ میٹنگ منعقد کی

Posted On: 03 MAR 2021 6:37PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 03 مارچ 2021: بھارتی انتخابی کمیشن نے 2021 میں آسام، کیرالا، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال  کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات ، جس کے لئے شیڈیول کا اعلان 26 فروری 2021 کو کیا جا چکا ہے، کے لئے مشاہدین کی تعیناتی کے لئے آج ایک بریفنگ میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اس میٹنگ میں 1650 سے زائد مشاہدین نے فزیکل انداز میں اور 120 سے زائد مشاہدین نے دور دراز کے مقامات سے ورچووَل انداز میں شرکت کی۔ آئی اےایس ، آئی پی ایس، آئی آر ایس اور سینٹرل سروسز کے دیگر افسران کو جنرل، پولیس اور اخراجات مشاہدین کے طور پر تعیناتی کے لئے شامل کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016GJ7.jpg

مشاہدین سے خطاب کرتے ہوئے، چیف الیکشن کمیشن جناب اروڑا نے کہا کہ مشاہدین بھارتی جمہوریت کے ازحد اہم مشعل برداروں میں سے ہیں۔ جناب سنیل اروڑا نے ستمبر 2017 سے الیکشن کمیشن آف انڈیا میں اپنی مدت کار کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ 14 ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے علاوہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے بھی وابستہ رہے ہیں جن میں مشاہدین نے انتخابات منعقد کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔بڑے پیمانے پر کووِڈ سے متعلق پھیلی تشویشات کے باوجود بہار کے سی ای او اور ڈی ای او حضرات کے ذریعہ انجام دیے گئے مثالی کام کا حوالہ دیتے ہوئے ، جناب اروڑا نے کہا کہ بہار اسمبلی  انتخابات بھارت کے انتخابات کی تاریخ میں حقیقی طور پر ایک اہم موڑ ثابت ہوئے۔ یہاں تک کہ ان انتخابات میں ووٹروں کی شراکت داری بہار میں سابقہ اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات سے بھی بہتر رہی۔ جناب اروڑا نے کہا کہ انتخابات کے کامیاب انعقاد کو ہمیشہ ہی فیلڈ افسران اور ای سی آئی کی مشترکہ حصولیابی مانا جاتا ہے جس میں مشاہدین اور خصوصی مشاہدین بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے دوران، مشاہدین پر فورسز کی بے ترتیبی اور اس کی تعیناتی کی اضافی ذمیداری عائد ہوگی۔ سی ای سی نے کہا کہ بھارتی جمہوریت کی لچک اس حقیقت میں مضمر ہے کہ حکومت کی تشکیل میں ’’عام آدمی‘‘ ایک فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے۔ ایک بااختیار، نگرانی رکھنے والا، باخبر اور محفوظ ووٹ دہندہ کی یقین دہانی ای سی آئی کا نعرہ ہے۔انہوں نے مشاہدین کو یاد دلایا کہ وہ عوام کی نظروں سے اوجھل نہ ہوں اور ان تک عوام کی رسائی ہونی چاہئے، ساتھ ہی انہیں ووٹروں کو بلاخوف و خطر ووٹ ڈالنے کے لیے تیار کرنا چاہئے۔انہوں نے مشاہدین کو متنبہ کیا کہ اگر کوئی بھی اپنے فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہی کا مرتکب پایا گیا تو ای سی آئی اس کے خلاف تیزی سے  اور سختی سے کاروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ای سی آئی جان بوجھ کر انجام دی گئیں  کوتاہیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔ جناب اروڑا نے شمولیت پر مبنی انتخابات کے اصول کے لئے کمیشن کی عہد بستگی کو یقینی بنانے کے لئے معمر شہریوں، معزور افراد اور خواتین ووٹروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے مشاہدین سے پولنگ بوتھوں کا دورہ کرنے کی اپیل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YPHU.jpg

الیکشن کمشنر جناب سشیل چندرا نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں 18 کروڑ سے زائد ووٹ دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سے متعلق قواعد و ضوابط کا لحاظ رکھتے ہوئے، 80000 سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ مشاہدین کو فیلڈ ۔لیول افسران کے لئے مناسب رہنمائی  کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کا ادارہ جاتی مینڈیٹ جامع طریقے سے مکمل ہو سکے۔انہوں نے مشاہدین سے ان کی سرگرم مداخلت اور اپنی موجودگی  بنائے رکھنے کی اپیل کی جس سے ووٹ دہندگان کے درمیان، خصوصاً حساس علاقوں میں، اعتماد پیدا کرنے  اور تمام نفاذ ایجنسیوں کی شمولیت کے ساتھ پیسے کی طاقت یا شراب کی برائیوں اور مفت خوروں پر قابو پانے میں مدد حاصل ہوگی۔جناب چندرا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات کو لالچ سے مبرا بنانے کے لئے مشاہدین کو ایک اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔

افسران سے خطاب کرتے ہوئے، الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار نے مشاہدین کو یاد دلایا کہ ان کے ذریعہ انجام دیے جانے والے کام پر بھی عوام، میڈیا اور سیاسی اکائیوں کے ذریعہ نظر رکھی جائے گی۔مشاہدین کو اپنا کام غیر معمولی طور پر اس طرح انجام دینے کی ضرورت ہے کہ انتخابات کی قانونی حیثیت اور تقدس ہر قیمت پر برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ مشاہدین کو اپنی معتبریت برقرار رکھنے کے لئے ان تک عوام کی رسائی، ان کا نظروں کے سامنے بنے رہنا، کوالٹی اور بروقت ردعمل جیسے امور کو یقینی بنانا ہوگا۔جناب کمار نے کہا کہ مشاہدین کی رپورٹوں  کی شہادت سے متعلق اقدار کئی مرتبہ ای سی آئی کے لئے فیصلہ سازی میں کلیدی عنصر ثابت ہو ئی ہیں۔ جناب کمار نے کہا کہ زمینی سطح پر مؤثر نفاذ کے لئے مشاہدین کو تمام قانونی ضوابط، احکامات اور ای سی آئی کے تازہ سرکولرس کے بارے میں بخوبی طور پر آگاہ ہونے کی ضرورت ہے۔

آج آدھے دن چلنے والے بریفنگ سیشن کے دوران انتخابی منصوبہ بندی، سلامتی انتظام کاری اور سویپ پہلوؤں  پر، ای سی آئی کے سکریٹری جنرل جناب اومیش سنہا کے ذریعہ جامع انداز میں بریفنگ پیش کی گئی۔جناب سنہا، جو ریاست تمل ناڈو اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈو چیری میں الیکشن انچارج بھی ہیں، نے تمل ناڈو اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے مخصوص مسائل کے بارے میں بتایا۔سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر جناب دھرمیندر شرما کے ذریعہ عملے کی تربیت اور آسام پر ان پٹس (آسام انتخابات ای سی آئی کے ریاستی انچارج کے طور پر) کے موضوع پر بریفنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا۔اس کے علاوہ الیکٹورل رول کے مسائل اور آئی ٹی درخواستوں اور ای وی ایم وی وی پی اے ٹی مینجمنٹ سسٹم پر ڈپٹی الیکشن کمشنر جناب سدیپ جین کے ذریعہ بریفنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ جناب جین نے کیرالا اور مغربی بنگال انتخابات کے خصوصی مسائل پر بھی احاطہ کیا۔ قانونی مسائل، ایم سی سی اور لاگت کی دیکھ ریکھ کے موضوع پر، ڈپٹی کمشنر جناب چندر بھوشن کمار اور ڈائرکٹر ایکسپنڈیچر جناب  پنکج شریواستو نے ایک جائزہ پیش کیا۔ای سی آئی کی ترجمان محترمہ شیپالی شرن نے افسران کو میڈیا سرٹیفکیشن اور مانٹرنگ کمیٹیوں، پیڈ نیوز کے طور پر سوشل میڈیا کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039AYE.jpg

آنے والے ان انتخابات کے لئے، ای سی آئی نے ان ووٹ دہندگان کے لئے پوسٹل بیلٹ کے متبادل میں توسیع کی ہے جو معزور (پی ڈبلیو ڈی) ہیں، جن کی عمر 80 برس سے زائد ہے، جو نوٹیفائیڈ ضروری خدمات فراہم کرانے کا کام کرتے ہیں، اور مجاز اتھارٹی کے ذریعہ کووِڈ۔19 مثبت / مشتبہ قرار دیے گئے افراد جو قرنطائن (گھر/ ادارے)میں ہیں۔ مکمل انتخابی عمل کے دوران تمام افراد کے لئے کووِڈ۔19 سے محفوظ انتخابات کے انعقاد کے لئے کمیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے رہنما خطوط پر عمل کرنا لازمی ہوگا، ان میں معاون پولنگ اسٹیشنوں کی افزوں تعداد، تمام افراد کی تھرمل اسکیننگ، سینیٹائزر اور ماسک کا استعمال؛گنتی کی ٹیبلوں کے لئے مناسب جگہ کے ساتھ بڑے ہال؛ پولنگ عملے کی نقل و حرکت کے لئے موٹرگاڑیوں کی مناسب تعداد،کووِڈ۔19 سے متعلق رہنما خطوط پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے سلامتی عملے کی تعیناتی ، نیز انتخابی عمل میں شامل تمام عملے کی ٹیکہ کاری جیسے امور بھی شامل ہیں۔

 

****

 

ش ح ۔اب ن

U-2137


(Release ID: 1702366) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Urdu , Hindi , Manipuri