ٹیکسٹائلز کی وزارت
کھلونے ہندوستان کے معیار ، انفرادیت ، جدت طرازی ، ماحولیا ت کے موافق اور جوش کو اجاگر کرنے کے علامت بن سکتے ہیں : پیوش گوئل
ورچوول کھلونا میلے کو 4 مارچ تک بڑھایا گیا
Posted On:
02 MAR 2021 7:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی03 ، مارچ، 2021: تجارت اور صنعت، ریلویز، صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا ہے کہ کھلونے ہندوستان کے معیار، انفرادیت، جدت طرازی ، ماحولیا ت کے موافق اور جوش کو اجاگر کرنے کے علامت بن سکتے ہیں ۔ انڈیا ٹوائی فیئر ( ٹی آئی ٹی ایف) 2021 کے اختتامی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آتم نربھر بھارت کے ایک حصے کے طور پر اس ابھیان کی شروعات کی جس سے کھلونے کی اصل صلاحیت کو سمجھا جا سکے اور ہندوستان میں کھلونے کے لئے ماحولی نظام تیار کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا ماننا ہے کہ کھلونے کی صنعت ہمارے بچوں کے ابتدائی برسوں میں ان کی ترقی میں مدد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اس ورچوول پروگرام کی اختتامی تقریب میں کپڑے کے سیکریٹری اور حکومت ہند و ریاستی حکومتوں کے دیگر سینئر افسران شامل بھی ہوئے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت کھلونا میلہ ( ٹی آئی ٹی ایف ) 2021 نے ہمارے کاریگروں، ایم ایس ایم ای ، اسٹارٹ اپ ، نو جوان ڈیزائنروں اور دانشوروں کے لئے ایک موقع فراہم کیا ۔ نفسیات کو تکنیک سے اور ماحولیات کو ماحولی نظام سے جوڑنا کامیابی کا فارمولہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلونے نہ صرف ہماری مالا مال ثقافت اور وراثت کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ ہمارے بچوں کے دماغ کو ترقی دینے اور انہیں تربیت فراہم کرنے کی بڑی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
جناب گوئل نے کہا کہ ہمارا مشن نہ صرف ہندوستان کو کھلونوں میں خود کفیل بنانا ہے بلکہ ہندوستان میں تیار کردہ اور دیزائن کردہ کھلونوں کے ساتھ ایک عالمی پلیئر بننا بھی ہے جس سے دنیا بھر میں برانڈ انڈیا بنانے میں مدد ملے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے طویل مدتی نقطہ نظر کے ساتھ کھلونے کے سیکٹر کی شناخت چیمپئن سیکٹروں میں سے ایک کے طور پر کی ہے اور ملک میں ٹوائی کلسٹر تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔
اس موقع پر کپڑا کے سکریٹری جناب یو پی سنگھ نے اعلان کیا کہ لوگوں کی مانگ پر ورچول ٹوائی فیئر کو دو دنوں کے لئے اور یعنی 4 مارچ تک بڑھایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس ورچول کھلونا میلے کے بعد سودیشی کھلونوں کو بڑھا وا دینے کے لئے 12-10 علا قائی کھلونے میلے بھی منعقد کیے جائیں گے ۔
انڈیا ٹوائی فیئر نے ایک ٹوائی ڈیزائن چیلنج بھی کیا ۔ دو زمروں میں کھلونوں کے ڈیزائن کے چیلنج میں 225 لوگوں نے حصہ لیا : 1۔ پیشہ ور، 2۔ غیر پیشہ ور ۔ ہر زمرے میں اول ، دوم ، سوم انعام فاتحین کو سرٹیفیکٹ کے ساتھ ایک لاکھ روپے ، 50 ہزار اور 25 ہزار کے نقد انعامات رکھے گئے ۔ کپڑے کے سکریٹری نے ٹوائی ڈیزائن چیلنج کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا جو اس طرح ہیں :
- پیشہ ور زمرہ
- اول انعام – آدتیہ گپتا
- دوم انعام- گریما کوشک
- سوم انعام – آدیتی گنپتی
- غیر پیشہ ور زمرہ
- اول انعام – نویہ شکلا
- دوم انعام – سنجنا رام کرشنن
- سوم انعام – ایشا وجین
انڈیا ٹوائی فیئر 2021 کے بارے میں
انڈیا ٹوائی فیئر 2021 کھلونے سے منسلک تنظیموں کی سرگرم شراکت داری کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی بین وزارتی پہل ہے ۔ ہندوستان میں کھلونے بنانے والی صنعت کو فروغ دینے کے لئے 27 فروری کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ورچول پلیٹ فارم پر انڈیا ٹوائی فیئر 2021 کا افتتاح کیا تھا اس کے ذریعہ آتم نربھر بھارت اور ووکل فار لوکل ابھیان کو بھی بڑھانا ہے۔اپنے افتتاہی خطاب میں وزیر اعظم نے ہندستانی کھلونا صنعت کی چھپی ہوئی صلاحیت کو باہر لانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کھلونے کی تعلیمی صلاحیت اور بچوں کے سیکھنے اور ان کے ذہنی نشو و نما میں ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
میلے کے لئے 110 سے زیادہ ملکوں اور 30 سے زیادہ ہندوستانی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاوقو ں نے 20 لاکھ سے زیادہ شائقین نے اپنا اندراج کرایا ۔ 39 لاکھ سے زیادہ لوگ اس میلے میں اب تک آ چکے ہیں ۔ اب تک ملک بھر کے 1074 نمائش کاروں نے میلے میں اپنی مصنوعات کو اجاگر کیا ہے ۔
میلے میں کھلونے بنانے پر موضوعاتی ورکشاپ اور بچوں کے لئے آن لائن سرگرکیاں ، ڈول میوزیم کا ورچوول ٹور اور آئی آئی ٹی اور آئی ایس سی کے ذریعہ ڈرون ٹیکنا لوجیز پر ایک ڈیمو بھی ہوا ۔
ورچوول نمائش میں اپنی مصنوعات کی نمائش کرنے والے 1074 نمائش کاروں نے 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، 13 روایتی گروپوں سمیت 60 کلسٹرز اور رواتی سے لیکر ماڈرن تک کے 15 پیداواری اکائیوں کی نمائندگی ہوئی ۔ نمائش کاروں میں کاریگر ، اسکول اسٹارٹ اپ ، ایم ایس ایم ای ، عالمی گروپ اور صنعت سے جڑے دیگر لوگ تھے ۔
*************
ش ح۔ م ع - ر ب
(U: 2108)
(Release ID: 1702198)
Visitor Counter : 167