وزارت سیاحت

سیاحت کے وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج ورچوئل طریقے سے چھتیس گڑھ کے ڈونگرگڑھ میں ‘‘ماں  بملیشوری دیوی مندرکے ترقیاتی پروجیکٹ کاسنگ بنیاد رکھا

Posted On: 02 MAR 2021 5:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،2؍مارچ :سیاحت وثقافت کےمرکزی  وزیرمملکت (آزادنہ چارج ) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج ورچوئل طریقے چھتیس گڑھ کے ڈونگرگڑھ میں ‘‘ماں بملیشوری دیوی مندرکے ترقیاتی پروجیکٹ کا سنگھ بنیاد رکھا۔ یہ پروجیکٹ وزارت ثقافت ، نئی دہلی کے ذریعہ پرشاد( ای آراے ایس ایچ اے ڈی )  اسکیم کے تحت منظورکیاگیاہے ۔ چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیش بگھیل نے بھی ورچوئل طریقے سے اس پروگرام میں حصہ لیا۔

ab-6.jpg

اس موقع پر اپنی خطاب میں جناب پٹیل نے کہاکہ ‘‘ ماں بملیشوری دیوی مندرڈونگرگڑھ کاترقیاتی پروجیکٹ اکتوبر 2020میں 43.33کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ وزارت سیاحت کے ذریعہ منظورکیاگیاہے جناب پٹیل نے کہاکہ اس پروجیکٹ میں تیرتھ یاتراسرگرمی مرکز میں تیرتھ یاترا کے بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی کام کے ساتھ شری یانتراکے شکل کی آئی کونک عمارت ،سیڑیوں کی تعمیر، شیڈ، پیدل کا راستہ ، آس پاس کے علاقے کی روشنی کے لئے انتظام جھیل کا کنارہ دیگر عوامی سہولتوں کے ساتھ پارکنگ کے مقام کی ترقی اوربملشیوری دیوی مندر پرگیہ گری میں تیرتھ یاتراکے لئے سہولتیں فراہم کرنے کا شامل ہیں ۔مرکزی وزیرجناب پٹیل نے امید ظاہرکی کہ اس پروجیکٹ کے کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد یقینی طورسے مندرمیں درشن کرنے والے  تیرتھ یاتریوں کو بہترتجربہ حاصل ہوگا۔

ab-7.jpg

ab-8.jpg

تیرتھ یاتراکے احیاء اور روحانی ثقافتی ورثے کے تحفظ کی مہم سے متعلق قومی مشن (ٹی آراے ایس ایچ اے ڈی )حکومت ہند کے ذریعہ پوری طرح امداد یافتہ ایک مرکزی سیکٹرکی اسکیم ہے ۔ یہ اسکیم شناخت شدہ تیرتھ کے مقامات اور ثقافتی ورثے کی مربوط ترقی کے مقصد سے سال 15-2014میں وزارت سیاحت کی ذریعہ شروع کی گئی تھی ۔ اس اسکیم کے تحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے داخل ہونے کے پوائنٹس (سڑک ریل اورآبی ٹرانسپورٹ )آخری حصے تک کنکٹی وٹی ، سیاحت کی بنیادی سہولتیں مثلاً انفارمیشن /انٹرپریٹیشن مراکز ، اے ٹی ایم /منی ایکس چینج ، ماحولیات کے لئے  موزوں  ٹرانسپورٹ کے ذرائع ،قابل تجدیدتوانائی کے ذرائع سے علاقے کی روشنی کا انتظام ،پارکنگ ، بیت الخلا، کلاک روم ، ویٹنگ روم، پہلی طبی امداد کے مراکز کرافٹ بازار/ہاٹ ، سوینئر شاپ ، کیفیٹریا، بارش سے بچنے کے لئے شیلٹر، ٹیلی کام سہولتیں اورانٹرنیٹ کنکٹی وغیرہ کی ترقی شامل ہیں ۔

ab-9.jpg

 

روحانی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے پرشاد اسکیم کے تحت اب تک 13پروجیکٹس کامیابی کے ساتھ مکمل ہوچکے ہیں ۔ تکمل شدہ پروجیکٹوں میں سومناتھ ، متھرا، تمل ناڈو اوربہارمیں دودوپروجیکٹس ،وارانسی ، گوروایوراورامراوتی ( گنٹور) ، کامکھیا اورامرتسرمیں ایک ایک پروجیکٹ شامل ہیں ۔

*****************

 (ش ح ۔م ع۔ع آ ،03.03.2021)

U-2105



(Release ID: 1702159) Visitor Counter : 165