امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

آنے والے ربیع مارکیٹنگ سیزن (آرایم ایس ) 22-2021کے لئے گندم کی خریداری ربیع مارکیٹنگ سیزن 21-2020کے دوران کی گئی خریداری کے مقابلے 9.56فیصد زیادہ ہونے کاامکان ہے


ربیع مارکیٹنگ 22-2021کے دوران گندم کی خریداری کاتخمینہ 427.363لاکھ میٹرک ٹن ہے

اسی طرح  موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020کے آنے والے  ربیع فصل کے دوران چاول کی خریداری کاتخمینہ 119.72لاکھ میٹرک ٹن ( ربیع فصل ) ہے ،جوکہ خریف مارکیٹنگ سیزن 20-2019کے دوران  کی گئی چاول   کی خریداری ( ربیع فصل ) 96.21لاکھ میٹرک ٹن سے  24.43فیصد  زیادہ ہے

خوراک اورسرکاری نظام تقسیم کےمحکمے ( ڈی ایف پی ڈی ) کے سکریٹری نے آئندہ ربیع مارکیٹنگ سیزن 22-2021کے دوران چاول کی خریداری اور خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020کے چاول (ربیع فصل ) کی خریداری کے لئے کئے گئے انتظامات پرتبادلہ خیال کرنے کے لئے ریاستی خوراک سکریٹریز کی ایک میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 02 MAR 2021 7:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،2؍مارچ :خوراک اورسرکاری نظام تقسیم کے محکمے ( ڈی ایف پی ڈی ) ، حکومت ہند کے سکریٹری نے آج آئندہ ربیع مارکیٹنگ سیزن 22-2021کے دوران چاول کی خریداری اور خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020کے چاول (ربیع فصل ) کی خریداری کے لئے کئے گئے انتظامات پرتبادلہ خیال کرنے کے لئے ریاستی خوراک سکریٹریز کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

آنے والے ربیع مارکیٹنگ سیزن 21-2020کےدوران گندم کی کل خریداری کا تخمینہ 427.363لاکھ میٹرک ٹن لگایاگیاہے جو کہ ربیع مارکیٹنگ سیزن 21-2020کے دوران کی گئی 389.93لاکھ میٹرک ٹن  گندم کی خریداری سے 9.56فیصد زیادہ ہے ۔

اسی طرح  موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020کے آنے والے  ربیع فصل کے دوران چاول کی خریداری کاتخمینہ 119.72لاکھ میٹرک ٹن ( ربیع فصل ) ہے ،جوکہ خریف مارکیٹنگ سیزن 20-2019کے دوران کی گئی چاول کی  خریداری ( ربیع فصل ) 96.21لاکھ میٹرک ٹن سے  24.43فیصد  زیادہ ہے۔

ربیع مارکیٹنگ سیزن (آرایم ایس ) 22-2021کے دوران گندم کی خریداری کاتخمینہ ریاست وار درج ذیل ہے :

s: -

 

نمبرشمار

 

ریاست

خریداری کا تخمینہ ( لاکھ میٹرک ٹن میں)

1

پنجاب

130.00

2

مدھیہ پردیش

135.00

3

ہریانہ

80.00

4

اترپردیش

55.00

5

راجستھان

22.00

6

اتراکھنڈ

2.20

7

گجرات

1.5

8

بہار

1.00

9

ہماچل پردیش

0.06

10

مہاراشٹر

0.003

11

دہلی

0.50

12

جموں وکشمیر

0.10

 

کل

427.363

 

*****************

 (ش ح ۔ م ع۔ع آ ،03.03.2021)

U-2102



(Release ID: 1702157) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Punjabi