ارضیاتی سائنس کی وزارت
موسم سرما (جنوری –فروری ) سیزن اورفروری 2021 کے مہینے کے لئے موسمیاتی خلاصہ
ملک میں اوسطاََزیادہ سے زیادہ ، اوسطاََ کم سے کم اور معمول کا درجہ حرارت مجموعی طورپر معمول سے زیادہ رہا
1981سے 2010 تک کی مدت پر مبنی موسمیاتی اعداد وشمار کو ،معمول کی جانچ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور اس لئے ،اس میں بے ربطگی ہوتی ہے( 2021 میں اصل اوسط درجہ حرارت -2010-1981 کے اعداد وشمار پر مبنی معمول کا درجہ حرارت )
فروری کے مہینے کے دوران پورے ہندوستان میں بارش ، 1901 کے بعدسے چھٹی مرتبہ سب سے کم رہی
فروری 2021 میں جنوبی جزیرہ نما ہندوستان کے چند اسٹیشنوں میں بھاری بارش کے واقعات بھی سامنے آئے
Posted On:
03 MAR 2021 10:15AM by PIB Delhi
نئی دہلی03 مارچ 2021: ہندوستا ن کے موسمیات کے محکمے ( آئی ایم ڈی ) کے موسم کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکزکےمطابق :
موسم سرما ( جنوری-فروری ) سیزن 2021 کے درجہ حرارت کی خصوصیات :
موسم سرما 2021 کے دوران مجموعی طورپر ملک میں اوسطاََ زیادہ سے زیادہ ، اوسطاََ کم سے کم اور معمول کا درجہ حرارت بالترتیب 27.47 ڈگری سیلسئس ، 15.39 ڈگری سیلسئس اور 21.43 ڈگری سیلسئس ریکارڈ کیا گیا جوکہ1981 -2010 کی مدت پر مبنی 26.70 ڈگری سیلسئس ، 14.59 ڈگری سیلسئس اور 20.65 ڈگری سیلسئس کے معمول کے درجہ حرارت کے برخلاف رہا۔لہٰذا مجموعی طورپر ملک میں اوسطاََزیادہ سے زیادہ ، اوسطاََ کم سے کم اور معمول کادرجہ حرارت معمول کے درجہ حرارت سے ،بالترتیب 0.77 ڈگری سیلسئس،0.80 ڈگری سیلسئس اور 0.78 ڈگری سیلسئس زیادہ رہا۔1981سے 2010 کی مدت پر مبنی موسمیاتی اعدادوشمار کو معمول کا زائچہ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور اس لئے یہ بے ربط ہوتا ہے(2021 میں اصل اوسطاََدرجہ حرارت - 2010 -1981 کے اعدادوشمار پر مبنی معمول کادرجہ حرارت )۔
فروری 2021 کے مہینے کے درجہ حرارت کی خصوصیات:
فروری 2021 کے مہینے کے دوران ہندوستان بھر میں ماہانہ اوسط زیادہ سے زیادہ ، اوسطاََ کم سے کم اور معمول کادرجہ حرارت بالترتیب 29.09 ڈگری سیلسئس ، 16.01 ڈگری سیلسئس اور 22.55 ڈگری سیلسئس رہا جوکہ معمول سے زیادہ ہے۔
فروری 2021 کے دوران مجموعی طور پر شمال مشرقی ہندوستان میں اوسطاََ زیادہ سے زیادہ اور معمول کا درجہ حرارت بالترتیب 24.4 ڈگری سیلسئس اور 16.92 ڈگری سیلسئس رہا۔شمال مغربی ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ اور معمول کا درجہ حرارت فروری کے دو ران معمول سے تجاوز کرگیا( بالترتیب 2.94 ڈگری سیلسئس اور 2.11 ڈگری سیلسئس ، جوکہ 1901 کے بعدسےدوسرا سب سے گرم رہا)
موسم سرما (جنوری تا فروری 2021) کے لئے سیزن کی بارش کا منظرنامہ :
موسم سرما کے سیزن 2021 کے لئے مجموعی طور پر ملک بھر میں ہوئی بارش سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ 27.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جو کہ40.8ملی میٹر کے اپنے طویل مدتی اوسط ( ایل پی اے )کے مقابلے میں 32فیصد کم ہے۔جنوبی جزیرہ نما ہندوستان پر سیزن کے دوران 1921 کے بعدسے سب سے زیادہ ( 56.1 ملی میٹر ) رہی ، جو کہ 1901 میں (61 ملی میٹر )، (1986 میں 59.9 ملی میٹر)، اور 1984 میں ( 59.2 ملی میٹر )تھی۔
بارش کا ماہانہ منظرنامہ ( 01سے 28فروری 2021 تک )
فروری 2021 کے مہینے کے لئے مجموعی طورپر ملک میں ہوئی بارش سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ 7.6 ملی میٹر رہی ، جو کہ 23.5 ملی میٹر کے اس کے طویل مدتی اوسط ( ایل پی اے ) کے مقابلے میں 68فیصدکم ہے۔فروری کے مہینے کے دوران پورے ہندوستان میں ہوئی بارش ، 1901 کے بعدسے چھٹی سب سے کم بارش ہے۔
شدید بارش کے واقعات کی فریکوئنسی :
فروری 2021 میں ، جنوبی جزیرہ نما ہندوستان کے چنداسٹیشنوں پر شدید بارش کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔
گرافکس اور دیگر تفصیلات کے لئے براہ مہربانی یہاں کلک کریں:
براہ مہربانی ، مقامی مرکوزپیش گوئی اور وارننگ کے لئے’ موسم ایپ ‘ ، زراعت سے متعلق صلاح ومشورے کے لئے ’ میگھدوت ایپ ‘ اور گرج چمک کی وارننگ کے لئے ’دامنی ایپ ‘ ڈاؤ ن لوڈ کریں۔
*************
ش ح۔اع ۔رم
(03-03-2021)
U- 2099
(Release ID: 1702146)
Visitor Counter : 244