کامرس اور صنعت کی وزارتہ

شری پیوشگویل نے گلوبل بائیو انڈیا اسٹارٹ اپ کانکلیو، 2021 سے خطاب کیا


ایجاد لوگوں کے لیے سستی، عوام کے لیے قابل رسائی، اور معاشرے پر اثر انداز ہونی چاہیے: شری گویل؛

انھوں نے کہا کہ ہمارے اسٹارٹ اپ، نوجوان پیشہ ور، موجد، مفکر اور سائنس دان پوری دنیا میں ٹکنالوجی کے عروج پر ہوں گے


Posted On: 02 MAR 2021 6:16PM by PIB Delhi

ریلوے، صنعت و تجارت، صارفی امور اور خوراک و عوامی تقسیم کاری کے مرکزی وزیر شری پیوشگویل نے آج ڈپارٹمنٹ آف بایو ٹکنالوجی، (ڈی بی ٹی)، حکومت ہند کے زیر اہتمام بائیو انڈیا اسٹارٹ اپ کانکلیو، 2021 سے خطاب کیا۔انھوں نے کہا کہ ہمارے اسٹارٹ اپ، نوجوان پیشہ ور، موجد، مفکر اور سائنس دان ہمارے بچوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے پوری دنیا میں ٹکنالوجی کے عروج پر ہوں گے اور ہندوستان کی ترقی میں سب سے آگے ہوں گے۔

شری گویل نے کہا کہ کووڈ کے دوران نظر آنے والے اچھے کام کے ساتھ مل کر معاصر سوچ، تفتیش کے جذبے کو پروان چڑھانے میں معاون ہوگی جو ہمارے بچوں میں موجود ہے، لیکن اس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایجاد لوگوں کے لیے سستی، عوام کے لیے قابل رسائی، اور معاشرے پر اثر انداز ہونی چاہیے۔ انھوں نے مزید ترقی اور پیشرفت، نئی ٹیکنالوجیز دیکھنے کی امید کا اظہار کیا جو ہندوستان کی خدمت کریں گی اور مستقبل کے چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کو یقینی بنائیں گی۔

شری گویل نے تمام نوجوان اسٹارٹ اپ کو ان کی صنعت کاری، ان کی آگے کی سوچ اور ان کے ذریعہ پیش کردہ تمام اچھے خیالات کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے اسٹارٹ اپ کو تجربہ کرنے، اور فرسودہ خیالات سے آگے بڑھنے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے۔ وہ ناکامی سے خوفزدہ نہ ہوں اس بات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، انھوں نے کہا جب کوئی ناکام ہوتا ہے، تب ہی وہ جانتا ہے کہ کوئی چیز کس طرح نہیں کرنا ہے، اور اس سیکھ سے مستقبل میں مدد ملتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دیہی ہندوستان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ جڑنا بھی وقت کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہاں بہت سی صلاحیتیں چھپی ہوئی ہیں، اور اس سے ہندوستان کو جو کچھ پیش کرنا ہے اسے بہتر طور پر اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ صرف حکومتی اقدام کے ذریعہ اختراع اور جدت نہیں ہو سکتی ہے، اور ہمیں کاروبار کے تمام حصوں کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اور نجی شعبے کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے اور حکومت کو ماحولیاتی نظام کے لیے مدد فراہم کرنا ہوگی۔

ڈی بی ٹی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ انھوں نے تحقیق، جدت اور نئی ٹکنالوجی میں ہندوستان کی صلاحیت اور ہنر مندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈپارٹمنٹ کی پیش بینی، معاصر سوچ اور پیشہ ورانہ نقطہ نظر نے یہ یقینی بنایا ہے کہ بائیوٹکنالوجی کے شعبے میں ملک میں چار ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اپ موجود ہیں۔

پروگرام کے دوران، ڈی بی ٹی کے پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل کا آغاز کیا گیا، جس سے نمایاں ہدف بنانے میں مدد ملے گی۔ 5 نئی ٹکنالوجیز کو بھی لانچ کیا گیا۔ ان ٹکنالوجیز کے بارے میں، وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ہندوستان کے آتمنربھر بھارت کی عکاس ہیں، جو جدید ٹکنالوجی میں اضافے، اور ہندوستانیوں کو بہتر زندگی اور صحت کی سہولیات تک رسائی میں مدد فراہم کریں گی۔

شری گویل نے تجارت و صنعت کیوزارت ی جانب سے اسٹارٹ اپس کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، جس میںفنڈز تک رسائی، مواقع اور دنیا کے تئیںایکسپوژرمیں مدد فراہم کرنا شامل ہے۔

 

                                          **************

ش ح۔ف ش ع-م ف

02-03-2021

U: 2093



(Release ID: 1702103) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Punjabi