حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر اور فریدآباد میونسپل کارپوریشن نے فریدآباد کے شہری نالوں کی صفائی سے متعلق پروجیکٹ کاآغاز کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 FEB 2021 9:01PM by PIB Delhi


حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر اور فریدآباد میونسپل کارپوریشن (ایم سی ایف) نے فضلے سے دولت کے مشن کے تحت آج فریدآباد میں سنجے کالونی کے مقام پر گانچی نالے کو صاف کرنے کی غرض سے ایک آزمائشی پروجیکٹ کا آغاز کیا۔گانچی نالہ فریدآباد میں صفائی ستھرائی اور گندے پانی کی نکاسی کا ایک کلیدی نظام ہے۔ گانچی ، ہریانہ کے 11سب سے زیادہ آلودہ نالوں میں شامل ہے۔یہ سب نالے ملکر ایک دن میں 1002 ملین لیٹر آلودہ پانی یمنا دریا میں پہنچاتے ہیں۔ اس نالے کی صفائی کی بدولت یمنا دریا میں پہنچنے والے فضلے میں بہت زیادہ کمی ہوگی۔


R:گانچی نالہ فرید آباد میں پہنچنے والا فضلہ
L:پی ایس اےکی مدد والی آزمائشی ٹیکنولوجی کے ذریعہ نالے کی صفائی کا عمل
اس پروجیکٹ کے تحت ڈنمارک کی ایک کمپنی DESMI EnviRo-CLEAN A/S سےمنگائی گئی ایک مشین RISE(سائنسی بہتری کیلئے تحقیقی پہل)کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ یہ کمپنی آبی ذخائر کی صفائی میں مہارت رکھتی ہے۔ یہ مشین روزانہ تین سو کلو گرام تک بہنے والا کچرہ اور ملبے کو نالے سے نکال کر اکٹھا کرے گی اور اسے وہاں سے ہٹائے گی۔ فضلے سے دولت کا مشن اور فریدآباد میونسپل کارپوریشن ،مشترکہ طورپر اس مشین کو چلائیں گے اور اس کے کام کی نگرانی کریں گے۔اس کے علاوہ وہ پورے بھارت میں دیگر آبی ذخائر میں اس قسم کے دیگر پروجیکٹوں کیلئے کوائف تیار کریں گے۔ اس پروجیکٹ کے تحت نالے سے صاف کئے گئے فضلہ کو پھر سے قابل استعمال بنانے اور اس کے استعمال کی غرض سے دیگر ٹیکنولوجیز کی گنجائش بھی تلاش کریں گے۔
حکومت ہند کے پرنسپل مشیر پروفیسر کے وجے راگھون نے اس پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا‘عزت مآب وزیر اعظم ان مقامی تکنیکی طریقہ کار کی شدید حمایت کرتا ہیں جن کی عالمی سائنس بھی حمایت کرتی ہے’۔ ملک کے فضلہ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی غرض سے بھارت کے حالات سے مطابقت رکھنے والا اختراعی ٹیکنولوجیز کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ بھارت کو پلاسٹک کی آلودگی سے پاک بنانے کی سمت کوششیں ،ہم سبھی کو پیش قدمی کی قوت فراہم کررہی ہیں۔
وزیر اعظم کی سائنس ٹیکنولوجی اور جدت طرازی کونسل (PM STIAS)،بھارت کے فضلے سے متعلق مسائل سے نمٹنے کیلئے سائنس اس بڑے مشن کو آگے لے جانے کے تئیں عہد بند ہے۔
فریدآباد کا یہ آزمائشی پروجیکٹ ، مسائل کے حل نکالنے اور ان کا عملی نمونہ پیش کرنے کی سمت ایک مستحکم قدم ہے جن کی بدولت بھارت کے آلودہ شہری نالوں کے نطام اور آبی گزرگاہوں کو صاف کیا جاسکتا ہے۔ہمیں ہریانہ سرکار کے ساتھ اس اشتراک کی نفاذ پر خوشی ہے اور ہم اس کوشش کو بہتر بنانے کے مقصد سے ریاستی عہدیداروں کے مل کر کام کرنے کے ساتھ ہی فضلے کے بندوبست سے متعلق مثالی مربوط کلسٹرس تیار کرنے سے متعلق وزیر اعلیٰ کے عزم کو حقیقت کی شکل دینے کے بھی منتظر ہیں۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر اعلیٰ مملکت کرشن پال گوجر نے کہ‘‘عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی ،سوچھ بھارت مشن کے ذریعہ مہاتما گاندھی کے صاف ستھرے بھارت کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کررہے ہیں۔ ہریانہ سرکار اور فریدآباد انتظامیہ اس مشن کے مقاصد کے تئیں عہد بند ہیں۔ گانچی نالے کا پروجیکٹ ،جو کہ آج شروع کیا گیا ہے،اس سمت ایک بروقت قدم ہے۔
اس آزمائشی پروجیکٹ کی مدد کرنے کیلئے میں خاص طور پر حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں یہ پروجیکٹ ،نالے کی صفائی میں ایک اہم کردارادا کرےگا۔اور اس صفائی کو ایک پائیدار حل بنانے کی غرض سے ،مقامی برادریوں اور فرقوں کو بھی اس پروجیکٹ میں شامل کیا جانا چاہئے اوراس آزمائشی پروجیکٹ کے اثرات کو زیادہ سے زیادہ بنانے میں مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔میں ایک بار پھر اس آزمائشی پروجیکٹ کیلئے فریدآباد کی میونسپل کارپوریشن کو مبارکباد دیتا ہوں اور فضلے سے دولت مشن کے ساتھ ساجھیداری میں توسیع اور فریدآباد کو وزیر اعلیٰ کے نظریہ کے عین مطابق فضلے کے بندوبست سے متعلق ایک مثالی کلسٹر بنانے کے مقصد سے مزید اختراعی ٹیکنولوجیز بروئے کار لانے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔
فضلےسے دولت مشن کے بارے میں مزید معلومات کیلئے برائے مہربانی sbub@investindia.org.in. پر رابطہ قائم کریں
*************
ش ح – ع م - م ش
U. No.2072
(ریلیز آئی ڈی: 1701890)
وزیٹر کاؤنٹر : 225