وزارتِ تعلیم
مرکزی وزیر تعلیم نے قومی اعلیٰ تعلیم مہم کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
01 MAR 2021 6:09PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر تعلیم نے آج نئی دہلی میں قومی اعلیٰ تعلیم مہم (آر یو ایس اے)کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ وزارت کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت سکریٹری، ہائر ایجوکیشن شری امت کھرے نے میٹنگ میں شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران شری پوکھریال نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ آر یو ایس اے اسکیم کو مستحکم بنائیں اور 2035 تک جی ای آر میں 50 فیصد تک اضافہ کرنے کے لیے مزید 3.5 کروڑ طلبا کی تعلیم کا منصوبہ تیار کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے کالجوں اور یونیورسٹیوں سے ملازمت کی مہارت کے حامل کُل 7 کروڑ طلبا کو پاس ہونا چاہیے جو مقامی حالات کے ساتھ مناسبت رکھتے ہوں۔
انھوں نے مزید کہا کہ آخری طالب علم تک پہنچنے کے لیے، پورے ملک میں آن لائن فاصلاتی تعلیم اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ تعلیم کو مقامی ملازمت کا باعث بننا چاہیے۔ ڈگری کالج میں تعلیم کو ”ایک ضلع ایک پروڈکٹ“ منصوبے کے ساتھ جوڑا جانا چاہیے۔
شری پوکھریال نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن آر یو ایس اے اسکیم کے تحت مالی اعانت حاصل کرنے والے اداروں کے ذریعہ کیے جانے والے کام کے پیش رفت کی نگرانی کرے گا۔ وزیر موصوف ہر تین مہینوں میں آر یو ایس اے اسکیم کا جائزہ لیں گے۔
**************
ش ح۔ف ش ع-م ف
01-03-2021
U: 2060
(Release ID: 1701863)
Visitor Counter : 127