وزارت دفاع

بھارتی فوج کے آزمودہ کاروں کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی آئی اے وی) اور محترمہ وینا نیئر کے درمیان اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران مرنے والے فوجیوں کے کنبوں کی مدد کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے

Posted On: 01 MAR 2021 5:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم مارچ، 2021 /  بھارتی فوج کے  آزمودہ کاروں کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی آئی اے وی) اور  آنجہانی وائس ایڈمرل کے کے نیئر کی،  جو بحریہ کے سابق وائس چیف تھے ،  اہلیہ محترمہ وینا نیئر نے فوج ، بحریہ اور فضائیہ کی طرف سے چلائی جانے والی فلاحی اسکیموں کے لیے 2 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔ محترمہ وینا نیئر نے فوج کی تینوں شاخوں کے لیے 2 کروڑ روپے کا ایک چیک پیش کیا۔ یہ چیک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرم بیر سنگھ ، بری فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے اور فضائیہ کے انتظامیہ انچارج ایئر مارشل وی پی ایس رانا نے نئی دلی کے فوج کے صدر دفتر میں موصول کیا۔

مفاہمت نامے کا اصل مقصد شہید ہونے والے فوجیوں کے لواحقین کے لیے شروع کی گئی مختلف فلاحی اسکیموں میں سہولیات پید ا کرنا ہے ۔ بہبود کی ان اسکیموں میں تعلمی اشکالرشپس شہید ہونے والے فوجیوں کے بچوں کے لیے کمپیوٹر مدد  اور بیواؤں کے لیے امداد ، بیواؤں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے لیے امداد اور بیواؤں اور بیٹیوں کے لیے شادی کی امداد شامل ہے۔

بحریہ کے سربراہ اور فوج کے سربراہ نے محترمہ وینا نیئر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فوج کی تین شاخوں کو یہ تعاون دیا اور انہوں نے کہا کہ ان کی طرف سے اٹھایا گیا یہ باوقار قدم ایک لاکھ سے زیادہ بچوں اور بیواؤں کو باوقار زندگی جینے میں مدد دے گا۔

ڈی آئی اے وی  بھارتی فوج کی ان بنیادی تنظیموں میں سے ایک ہے جو شہید فوجیوں کے کنبوں کی بازآبادکاری اور بہبود کا کام کاج دیکھتی ہے جو خدمات انجام دیتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔  ڈی آئی اے وی نے مختلف فلاحی اسکیموں کے لیے پچھلے 20 سال میں تقریباً  76000 مستفیدین کو تقریباً 86 کروڑ روپے دیئے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ہرش گپتا، اجیوٹینٹ جنرل  اور محترمہ وینا نرونے ، فوجیوں کی اہلیاؤں کی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر  اور محترمہ سدھا گپتا ، فوجیوں کی اہلیاؤں کی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جنرل سکریٹری  بھی اس موقعے پر موجود تھیں۔

 

 

۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

 

U –2058



(Release ID: 1701845) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Hindi , Punjabi