وزارات ثقافت

مرشد آباد میں تیسرے راشٹریہ سنسکرتی مہاتسو کا بڑے جوش وخروش کے ساتھ آغاز ہوا

Posted On: 28 FEB 2021 12:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی28،فروری2021

مغربی بنگال میں تیسرا اور حتمی راشٹریہ سنسکرتی مہاتسو 2021 مرشد آباد میں 27 فروری سے شروع ہوگیا۔ اس کا اہتمام بھارت سرکار کی ثقافت کی وزارت کی طرف سے کیاگیا ہے۔ اس مہاتسو 2021 کا آغاز باقاعدہ طور پر شمع روشن کرکے ہوا۔ مہاتسو کے افتتاح کے دوران ثقافت کی وزارت کے تمام زون کلچر کے سینٹروں کے ڈائریکٹر صاحبان موجود تھے۔ مرشد آباد میں یہ مہاتسو 2021 27 اور 28 فروری 2021 یعنی دو دن تک چلے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IHME.jpg

مہاتسو مقامی فنکاروں کے ذریعہ پیش کئے گئے رنگارنگ تقاریب کے ساتھ شروع ہوا تھا، جن میں باؤل گان، الکوپ گان، لیٹوگان، جھوموریا اور رانپافولک ڈانس شامل ہیں۔ اس فیسٹول میں تمام مہمان موجود تھے اور عام لوگ بھی موجود تھے، جن کے سامنے مقامی فنکاروں نے اپنی مثالی کارکردگی پیش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OJBN.jpg

مشہور فولک بینڈ سروجیت او-بوندھورا نے دل کو چھولینے والی کارکردگی پیش کی۔ ویولن برادران کے بینڈ نے اپنی سحر انگیز دھنوں سے لوگوں کو رقص کرنے پر مجبور کردیا۔ ممتا شنکر کا بیلٹ ڈانس اس پروگرام کی اصل توجہ کا مرکز تھا۔

فنکاروں کی شاندار کارکردگی کے علاوہ دستکاری، مصوری، ایمبروایڈری اور جوٹ کی دستکاری کے 70 اسٹال بھی لگائے گئے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038T9X.jpg

ثقافت کی وزارت کا اہم فیسٹول راشٹریہ سنسکرتی مہاتسو 7 زونل کلچر سینٹروں کی سرگرم شرکت کے ساتھ 2015 سے منعقد ہورہا ہے اور آڈیٹوریا اور گیلریز تک محدود رہنے کے بجائے عوام تک ہندوستان کا یہ کلچر تیزی سے پہنچ رہا ہے اور یہ زونل کلچر سینٹرس ہندوستان کی درخشاں ثقافت کو گیلریز تک محدود رکھنے کے بجائے عوام تک لے جانے میں نمایاں رول ادا کررہے ہیں۔ یہ الگ الگ ریاستوں میں دیگر ریاستوں کے فولک قبائلی آرٹ، ڈانس، موسیقی، کھانے پینے اور کلچر کو نمایاں کرنے میں مددگار رہا ہے اور یہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے مقصد کو پورا کرتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ فن کو ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے اور فنکاروں کو روزی روٹی میں زبردست معاون ثابت ہورہا ہے۔ اس سے پہلے راشٹریہ سنسکرتک مہاتسو دلی، وارانسی، بنگلورو، توانگ، گجرات، کرناٹک، ٹہری اور مدھیہ پردیش جیسے شہروں اور مختلف ریاستوں میں نومبر 2015 سے آج کی تاریخ تک منعقد ہوتا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004T31X.jpg

...............................................................

                                                                                                                                                  ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-2018



(Release ID: 1701600) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi