وزارت خزانہ

سی جی ایس ٹی کمیشنریٹ دلی کے افسروں نے 50.03 کروڑ روپے کے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ دھوکہ دہی کے لئے ایک شخص کو گرفتار کیا

Posted On: 28 FEB 2021 10:50AM by PIB Delhi

نئی دہلی28،فروری2021

سینٹرل گڈس اینڈ سروس ٹیکس (سی جی ایس ٹی) کمشنیریٹ دلی ایسٹ کے افسروں نے جعلی فرموں کے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے، جن کا استعمال ان کے آپریٹر کے ذریعے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے فرضی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) بنانے اور منتقل کرنے کے لئے کیا جارہا تھا۔ جعلی فرموں کا نیٹ ورک وشال نامی ایک شخص کے ذریعے چلایا جارہا تھا جو پیشے سے ایک وکیل ہے اور دلی کے کڑکڑڈوما کورٹ میں وکالت کررہا تھا۔

وشال نے اپنے ہی نام سے فرضی فرم تشکیل دے کر یہ جی ایس ٹی دھوکہ دہی کا کام شروع کیا تھا۔ اس نے گھر سے فرم کا رجسٹریشن کرایا تھا۔ اس کے بعد اس نے ایسی کئی فرضی فرمیں تشکیل دے کر مختلف افراد کے مختلف کے وائی سی کا انتظام کیا جن کی کوئی کاروباری سرگرمیاں نہیں تھیں۔ اس نے یہ فرمیں صرف اس لئے قائم کی تھیں تاکہ جعلی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کو منتقل کرنے اور سرکاری خزانے کو ٹھگا جاسکے۔

ان کی رہائش گاہ کی تلاشی کے دوران کئی کے وائی سی اور چیک ملے ہیں۔ وہ اپنے گاہکوں کو چالان رقم کے 2 فیصد کمیشن کے بدلے میں نقلی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ منتقل کرتا تھا۔ اب تک فرضی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کی کل رقم 50.03 کروڑ روپے طے کی گئی ہے، جس کے جانچ کے بڑھنے کے ساتھ زیادہ ہونے کی امید ہے۔

وشال ایڈووکیٹ نے سرکار کو دھوکہ دینے کے لئے گہری مجرمانہ سازش رچی اور سی جی ایس ٹی قانون 2017 کی دفعہ 132(1)(بی) اور 132(1) (سی) کے تحت جان بوجھ کر جرم کیے، جو قانون کی دفعہ 132(5) کی شقوں کے تحت غیر ضمانتی جرم ہے اور قانون کی دفعہ 132 کے سب سیکشن1 کے سیکشن (i) کے تحت قابل سزا ہے۔ وشال کو سی جی ایس ٹی قانون 2017 کی دفعہ 69(1) کے تحت گرفتار کیاگیا ہے اور اسے 27 فروری 2021 کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا۔ اسے 13 مارچ 2021 تک 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں دے دیاگیا ہے۔ اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جی ایس ٹی سینٹرل ٹیکس کے شروع ہونے کے بعد سے دلی زون نے مختلف معاملوں میں 27 گرفتاریاں کی ہیں، جس نے جی ایس ٹی دھوکہ دھڑی کی 4019.95 کروڑروپے سے زیادہ کی رقم جڑی ہوئی ہے۔

...............................................................

 

                                                                                                                                                 ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-2015


(Release ID: 1701599) Visitor Counter : 165


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi