وزارت دفاع
وائس ایڈمرل آر ہری کمار پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم نے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ویسٹرن نیول کمان کا عہدہ سنبھال لیا
Posted On:
28 FEB 2021 4:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 28 فروری وائس ایڈمرل آر ہری کمار ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم نے ممبئی میں 28 فروری 2021 کو مغربی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف (ایف او سی-ان-سی) کا عہدہ سنبھالا۔ انہوں نے وائس ایڈمرل اجیت کمار ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم ، اے ڈی سی کی جگہ لی ہے ، جو ہندوستانی بحریہ میں شاندار چالیس سالہ خدمات انجام دینے کے بعد ، سبکدوش ہوئے ہیں۔
ویسٹرن نیول کمانڈ کے ہیڈکوارٹر کے کمانڈ پوسٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں ، سبکدوش ہونے والے اور آنے والے کمانڈر ان چیف کو گارڈ آف آنر دیا گیا جس کے بعدعہدے کی منتقلی کی باضابطہ رسم انجام دی گئی ۔ کمان سنبھالنے پر وائس ایڈمرل آر ہری کمار نے گورو استمبھ یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کی۔
نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے ایک سابق طالب علم وائس ایڈمرل آر ہری کمار کو یکم جنوری 1983 میں ہندوستانی بحریہ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ انہوں نے توپ سازی میں مہارت حاصل کی تھی اور پانچ جہازوں کی قیادت کی ہے جس میں ایک ڈسٹرائر اور طیارہ بردار جہاز آئی این ایس ویراٹ شامل ہیں۔ انہوں نے ساحل سمندر اور سمندری حدود میں عملے کی اہم تقرریوں کی ذمہ داری سنبھالی اور حکومت سیچلس کے نیول ایڈوائزر بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں نمایاں خدمات کے لئے ویشسٹ سروس میڈل ، اتی وشسٹ سیوا میڈل اور پرم وشسٹ سیوا میڈل سے نوازا جا چکا ہے۔
سبکدوش ہونے والے ایف او سی ان سی ، وائس ایڈمرل اجیت کمار ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم ، اے ڈی سی نے 28 فروری 21 کو ملازمت سے سبکدوش ہوئے ۔ انہوں نے 31 جنوری2019 کو بحریہ کے اس اہم کمان کے عہدے پر خدمات انجام دیں۔ اپنی مدت کار کے دوران ، ڈبلیو این سی نے پلوامہ حملے کے بعد اور بحر ہند کے خطے میں گالوان بحران کی سیکیورٹی کی صورتحال کو فروغ دینے کے لیے وسیع آپریشنل تعیناتی کی نگرانی کی ۔ اس عرصے میں ڈبلیو این سی خلیج عدن میں بحری قزاقی مشن کی بھی قیادت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
U-2012
(Release ID: 1701564)
Visitor Counter : 198