وزارت دفاع

کوموڈور مہادیو گووردھن راجو این ایم نے نیول افسر انچارج (آندھراپردیش) کی حیثیت سے چارج سنبھالا

Posted On: 26 FEB 2021 5:32PM by PIB Delhi

وشاکھاپٹنم میں واقع بحری اڈہ میں منعقدہ ایک پرکشش اور شاندار رسمی پریڈ میں کوموڈور ایم گووردھن راجو این ایم نے کوموڈور سنجیو ایسار سے 26 فروری 2021 کو آندھراپردیش کے بحری افسر انچارج کا عہدہ سنبھالا۔

کوموڈور را نے سینک اسکول کوروکونڈا اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڑک واسلہ سے تعلیم وتربیت حاصل کی ہے۔ وہ یکم جولائی 1989 کو بحری میں شامل ہوئے تھے اور نیوی گیشن اور ہدایت کاری میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے انتہائی چیلنج سے بھرے آپریشنل، اسٹاف اور تربیتی تقرریوں پر رہ کر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے دسمبر 2014، مئی 2016 کے دوران ایسٹرن فلیٹ کے فلیٹ آپریشن افسر کے فرائض بھی انجام دیے۔ انہوں نے پروقار بین الاقوامی فلیٹ ریویو 2016 کے دوران اسٹیٹک ریویو وآپریشنل ڈیمونسٹریشن پیسیج ایکسرسائز کے لئے چیف کوآرڈنیٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔

وہ ڈیفنس سروس اسٹاف کالج ویلنگٹن، آرمی وار کالج مہو اور نیشنل ڈیفنس کالج میر پور بنگلہ دیش سے گریجویٹ ہیں۔ انہیں چار آئی این ایس جہازوں کی کمان کا اعزاز حاصل ہے جن میں ٹورپیڈو ری کوری، ویسیل 71، اوشین گوینگ ماین سویپر-رتناگری، دھنش او پی وی سوورنا اور ڈیسٹریررن وجے کے ساتھ ساتھ شامل ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے دو شوریونٹس یعنی نیول افسر انچارج (اڈیشہ) کی حیثیت سے کنکٹرنٹ چارج کے ساتھ پریمیئر ٹریننگ ایسٹیبلشمنٹ، آئی این ایس چھلکا اور نیول افسر انچارج (گجرات) کی حیثیت سے کنکرنٹ چارج کے ساتھ فارورڈ آپریٹنگ بیس آئی این ایس سردار پٹیل میں فرائض انجام دیے۔

انہیں 2014 میں ناوسینا میڈل (ڈیوشن آف ڈیوٹی )کا اعزاز حاصل کرنے کا بھی فخر حاصل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Cmde_MG_Raju__left__takes_over_as_the_Naval_Officer-in-Charge__Andhra_Pradesh__from_Commodore_Sanjiv_Issar__right_2CUM.JPG

 

...............................................................

 

 

  ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-1980



(Release ID: 1701298) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Hindi , Punjabi