دیہی ترقیات کی وزارت

مرکزی وزیر  جناب  نریندر سنگھ تومر نے سارس آجیویکا میلہ– 2021 کا افتتاح کیا


ایس ایچ جی نے   کنبے کی آمدنی بڑھانے اور معیارِ زندگی بہتر کرنے میں اہم  رول ادا کیا ہے : جناب تومر

یہ میلہ نوئیڈا ہاٹ میں 26 فروری سے 14 مارچ تک چلے گا

Posted On: 26 FEB 2021 8:30PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 26 فروری / زراعت اور کسانوں کی بہبود ، دیہی ترقی ، پنچایتی راج  اور خوراک کی ڈبہ بندی کے مرکزی وزیر  جناب نریندر سنگھ تومر  نے  آج نوئیڈا ہاٹ میں   سارس آجیویکا میلہ – 2021 کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت  جناب کیلاش  چودھری موجود تھے ۔ 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ دیہی ترقی کی وزارت خود امدادی گروپوں ( ایس ایچ جی ) میں اور عورتوں کو شامل کرنے کے لئے کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اِن  ایس ایچ جیز  کنبے کی آمدنی  بڑھانے  اور  معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں  اہم رول ادا کیا ہے ۔

خود کفیل بھارت کے لئے وزیر اعظم کی اپیل  کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ   آتم نربھر بھارت صرف سرکاری اسکیموں اور کوششوں  کے ذریعے ہی  حاصل نہیں کیا جا سکتا  ۔ اس میں عوام کی شرکت بہت ضروری ہے  اور ایس ایچ جیز  ، اِس مقصد کے حصول میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں  ۔ انہوں نے با اختیار ایس ایچ جیز پر زور دیا کہ  وہ آگے  آئیں اور دوسرے  ایس ایچ  جیز کو آتم نربھر  بننے میں  مدد کریں ۔

جناب کیلاش چودھری نے کووڈ کے دور میں   دیہی خواتین  کو روز گار دینے کے لئے   ایس ایچ جیز کی کوششوں  کی ستائش کی ۔   انہوں نے کہا کہ  ہمارے ایس ایچ جیز میں  برآمداتی کوالٹی  کا سامان پیدا کرنے کی صلاحیت ہے  اور ان ایس ایچ جیز کی مدد سے  ملک آتم نربھر بھارت  کے خواب کو پورا کر سکتا ہے  ۔

دیہی ترقی کی وزارت میں سکریٹری  جناب  ناگیندر ناتھ سنہا    نے ایس ایچ  جی  اور دست کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ  اپنی مصنوعات کو بہتر بنانے کے لئے  صارفین کی مانگ کو سمجھیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اشتہارات اور  ایس ایم ایس مارکیٹنگ کے ذریعے میلے  کو مشتہر کرے گی تاکہ  تمام شرکاء کو   اپنی مصنوعات  بڑی تعداد میں لوگوں  کے سامنے  پیش کرنے کا موقع مل سکے ۔

سارس آجیویکا میلہ – 2021 کا انعقاد وزارت کے ذریعے 26 فروری سے 14 مارچ کے درمیان  کیا جا رہا ہے ۔  27 ریاستوں کے 300 سے زیادہ دیہی خود امدادی گروپ  اور دست کار  میلے میں شرکت  کر رہے ہیں ۔   تقریباً 150  اسٹال اور  علاقائی کھانوں کے  15 فوڈ اسٹال قائم کئے گئے ہیں اور 60 سے زیادہ ثقافتی پروگرام  پیش کئے جائیں گے ۔  میلے کے دوران مصنوعات کی پیکنگ اور ڈیزائن  ، مواصلاتی  صلاحیت   ، سوشل میڈیا  پبلسٹی   اور   بزنس ٹو بزنس  مارکیٹنگ    پر ورک شاپس   کا انعقاد کیا جائے گا  تاکہ  دیہی خود   امدادی گروپوں اور دست کاروں کو   ، اِس بارے میں تعلیم دی  جا سکے ۔ یہ میلہ روزانہ دن  میں 11 بجے سے شام 8 بجے تک کھلا رہے گا ۔

اس موقع پر  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایتی راج  کے ڈی جی ڈاکٹر جی نریندر کمار  ، دیہی ترقی کی وزارت  میں ایڈیشنل سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے ،  دیہی ترقی کی وزارت   میں جوائنٹ سکریٹری   جناب چرن جیت سنگھ  بھی موجود تھے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 26.02.2021 )

U. No. 1988

 


(Release ID: 1701280) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu