وزارت دفاع
صدر جمہوریہ نے آئی این ایس اُتکروش میں فوج کی تینوں شاخوں کے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا
Posted On:
26 FEB 2021 6:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26فروری، 2021/ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کو پورٹ بلیئر پہنچنے پر ایک باقاعدہ استقبالیہ دیا گیا۔ صدر جمہوریہ کا انڈمان و نکوبار جزیروں کے لیفٹیننٹ گورنر ایڈمرل ڈی کے جوشی (ریٹائرڈ)، لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے، کمانڈر ان چیف انڈمان و نکوبار کمان اور سینئر سرکاری افسران نے خیر مقدم کیا۔ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر جناب رام ناتھ کووند نے انڈمان و نکوبار کمان کے عملے کی طرف سے فوج کی تینوں شاخوں کے 150 جوانوں کی طرف سے دیئے گئے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
26.02.2021
U –1984
(Release ID: 1701268)
Visitor Counter : 126