امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ آسام کے نوگاؤں مہامرتیونجیہ مندر کی مقدس تقریب میں شرکت کی


مہامرتیونجیہ مندر میں دنیا کے سب سے اونچے 126 فٹ بلند شیولنگ کی مقدس تقریب میں شرکت اعزاز کی بات ہے ، آج شری بھریگوگری جی مہاراج کے عہد کی تکمیل ہوگئی

میں مہادیو سے ملک کے تمام لوگوں کی اچھی صحت اور خوشحالی کے لئے دعا کرتا ہوں

جناب امت شاہ نے بورودوا زیارت گاہ کا بھی  دورہ کیا جو مہاپُرش شری منت شنکردیو کی جائے پیدائش

اس مقدس مقام پر آنا اعزاز کی بات ہے

شری منت شنکردیو نے اس مقدس سرزمین سے نئی ویشنو روایت کا آغاز کیا تھا اور اس  روایت کو جوش و ولولہ بخشا

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں پورے شمال مشرق میں ترقی کی ایک نئی شروعات ہوئی ہے

جناب مودی نے شمال مشرقی کے وقار میں اضافہ کے لئے کئی قابل ذکر اقدامات کئے ہیں  ، یہ خطہ پہلے مختلف قسم کی شورشوں کے لئے بدنام تھا ، اب شمال مشرق ترقی کی راہ پر گامزن ہے

نریندر مودی حکومت نے ڈاکٹر بھوپیندر ہزاریکا کو بھارت رتن سے سرفراز کرکے آسام کو وقار بخشا ہے

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آسام میں امن قائم کرنے کی کوشش کی جس نے آسام کے وقار ، تہذیب ، زبان ، ادب اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار کی ہے

Posted On: 25 FEB 2021 7:29PM by PIB Delhi

مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ آسام کے نوگاؤں مہامرتیونجیہ مندر کی مقدس تقریب میں شرکت کی۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ مہامرتیونجیہ مندر میں دنیا کے سب سے اونچے 126 فٹ بلند شیولنگ کی مقدس تقریب میں شرکت ایک اعزاز ہے ۔ آج شری بھریگوگری  جی مہاراج کے عہد کی تکمیل ہوگئی ۔ مرکزی وزیرداخلہ نے کہا کہ انہوں نے مہادیو سے ملک کے تمام لوگوں کی اچھی صحت اور خوشحالی کے لئے دعا کی ہے ۔ جناب امت شاہ نے بورودوا کی بھی زیارت کی جو مہاپرش شری منت شنکر دیو کی جائے پیدائش ہے ۔

1.jpg

بورودوا میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ اس مقدس مقام پر آنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ شری منت شنکردیو نے اسی مقدس سرزمین سے نئی ویشنو روایت کا آغاز کیا تھا اور اس روایت کو جوش و خروش بخشا ۔ یہی وہ مقام ہے جہاں سے شری شنکردیو نے آسام کو ایک نئی عقیدت سے بھری تہذیب سے نوازنا شروع کیا اور شری مہادیو نے اس عمل کو آگے بڑھایا ۔ جناب امت شاہ نے کہاکہ وہ دونوں دیوتاؤں کا آشرواد لینے آئے ہیں تاکہ شری منت شنکر دیو کی بھکتی تحریک کے نظریات کو نہ صرف آسام بلکہ پورے ملک میں عام کیا جائے۔ شری منت شنکر دیو نے بھکتی تحریک شروع کرنے کے علاوہ ہندوستان کے اتحاد کے لئے اور بھی کئی قدم اٹھائے ۔ شری منت شنکر دیو کے اشلوکوں کے حوالے سے کہاکہ تم ڈھیروں زندگیوں کے دوران نیکیاں کرتے ہواور پھر تمام عظیم خوبیوں کا ایک مجموعہ سامنے آتا ہے اور صرف ایسی ہی روحوں کو  ہندوستان کی اس مقدس سرزمین میں پیدا ہونے کا موقع ملتا ہے۔یہ اشلوک ہندوستان کے ساتھ شری شنکردیو کی وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔ جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ مہاتما گاندھی نے آزادی کی تحریک کے دوران کہا تھا کہ آسام اس لحاذ سے انتہائی خوش نصیب ہے کہ 500 سال پہلے شنکردیو یہاں پیدا ہوئے اور انہوں نے آسام کے لوگوں کو وہ ماڈل دیا جس سے رام راجیہ کا تصور پھر سے سامنے آیا ۔

2.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ اس بات سے بے حد خوش ہیں کہ آسام کے وزیراعلیٰ جناب سربانندا سونووال کی قیادت میں ریاست کے وزیرخزانہ جناب ہیمنت بسوا شرما نے یہاں شری منت شنکردیو کے لئے ایک یادگار قائم کرنے کی خاطر اس بجٹ میں 180 کروڑ روپئے کی گنجائش نکالی ہے ۔ جناب شاہ نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے یہاں کوئی یادگار قائم کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا۔ یہاں یادگار کے قیام سے شری منت شنکر دیو کے پیغام کو نسل در نسل عام کرنے میں مدد ملے گی ۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ آسام کی حکومت نے 8000 سے زیادہ نامزدگان کو جن کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے فی کس  ڈھائی لاکھ روپئے دینے کا انتہائی قابل تعریف کام کیا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ یہ تعداد آنے والے دنوں میں 8000 سے بڑھا کر 25000 کردیا جائے۔ اس سے  شری من شنکر دیو کے خیالات کو عام کرنے میں مدد ملے گی ۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ شری منت شنکر دیو کی یادگار جس جگہ قائم کی جائے گی وہاں کئی اہم کام کئے جائیں گے۔وہاں گیسٹ ہاؤس بنائے جائیں گے، آرٹ سنٹر کھولے جائیں گے ، اسپورٹس کامپلیکس ہوں گے، آڈیٹوریم بنائے جائیں گے۔ مسافروں کے قیام کی جگہ  ہوگی ۔ صحت کے مراکز کھولے جائیں گے ۔ بچوں کے لئے ٹوائے ٹرینیں چلائی جائیں گی اور موسیقی والے آبشاروں اور مورتیوں  سے اس جگہ کی خوبصورتی بڑھائی جائے گی۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ ایک بہت بڑا مواصلاتی مرکز بھی قائم کیا جارہا ہے ۔

3.jpg

مرکزی وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے پورے شمال مشرق میں ترقی کی نئی لہر شروع کی ہے۔ شمال مشرق جو پہلے مختلف قسم کی شورشوں کے لئے جانا جاتا تھا ، اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ جناب مودی نے شمال مشرق کے وقار میں اضافہ کے لئے قابل لحاظ کام کیا ہے ۔ نریندر مودی حکومت نے ڈاکٹر بھوپندر ہزاریکا کو بھارت رتن سے نواز کر آسام کو وقار بخشا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے آسام کے اندر قیام امن کے لئے جو کوششیں کی ہیں  ان کے نتیجے میں آسام کے وقار ، تہذیب ، زبان ، ادب اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے آسام کو ترقی کی راہ پر لے جانے کے ساتھ ریاست کو بدعنوانی اور احتجاجوں سے پاک کرنے کے لئے بھی محنت کی ہے۔

4.jpg

بوڈولینڈ معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے جس پر مودی حکومت نے دستخط کئے ، جناب امت شاہ نے کہا کہ 23 فروری کو پانچ جنگجو تنظیموں کے 1000 سے زیادہ وابستگان نے حکومت آسام کے سامنے ہتھیار ڈالے۔ قبل ازیں نو تنظیموں کے 600 سے زیادہ لوگوں اور ان انتہاپسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے اصل دھارے میں شمولیت اختیار کی۔ میں ان لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اس ملک پر ان کا اتنا ہی حق ہے جتنا میں رکھتا ہوں ۔ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ اگر ہر کوئی روزگار ، صحت ، تعلیم ، گھر اور بجلی کا متلاشی ہے تو اس کا حل ہتھیار اٹھانے میں نہیں ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ نے کہا کہ میں آپ سبھی کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نریندر مودی آسام کی ہمہ جہت ترقی کے لئے ہمہ وقت سرگرم عمل ہیں۔ لہذا آپ کو ہتھیار اٹھانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پانچ برسوں کے اندر 35 مرتبہ شمال مشرق کا دورہ کیا اور خطہ کی ترقی کو مہمیز لگانے کے لئے محنت کی۔

5.jpg

وزیرداخلہ نے کہا کہ پچھلے پانچ برسوں میں آسام میں 20 ہزار کلومیٹر سے زیادہ سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں اور ایک ریفائنری قائم کی جارہی ہے۔ برہم پوتر ندی پر چھ پل بنائے گئے ہیں۔ تیل  کے کنویں کے فروغ کے لئے 46 ہزار کروڑ روپئے دیئے گئے ہیں۔ گوہاٹی میں ایک نیا ہوائی اڈہ بن رہا ہے اور ابھی چند روز پہلے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایک لاکھ لوگوں کو پٹے پر زمین فراہم کی۔

6.jpg

جناب شاہ نے کہا کہ جو کام 70 برسوں میں نہیں ہوا وہ پچھلے سات برسوں میں انجام دیا گیا۔ ہندوستان کی حکومت کے پاس آسام کے چائے باغات کے مزدوروں کے لئے 2000 کروڑ روپئے کا ایک منصوبہ ہے ۔ ان مزدوروں کے گھر ، صحت اور تعلیم کی حکومت کو پرواہ ہے ۔ گوہاٹی میں ایک نیا میڈیکل کالج  قائم کیا گیا ہے ۔ ٹاٹا گروپ نے 860 کروڑ روپئے کی لاگت سے کینسر کا ایک اسپتال قائم کیا ہے اور بھی کئی میڈیکل اسپتال کھولے گئے ۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ آیوش بھارت کے علاوہ اٹل ، امرت ابھیان کو بھی یہاں نافذ کیا گیا ہے اور کسانوں کے لئے ڈھیروں کام کئے گئے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے آسام کے لئے 53 ہزار کروڑ روپئے کے بجٹ کی خصوصی گنجائش نکالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آسام کو اتنی ترقی دینی ہے کہ یہاں کے نوجوان روزگار کی تلاش میں ملک میں اور کہیں نہ جائیں ۔

 

*******

 

ش ح۔ ع س  -  م ص

 (U: 1957)



(Release ID: 1701019) Visitor Counter : 235


Read this release in: English , Hindi , Assamese