جل شکتی وزارت

سووچھ آئیکونک مقامات – جل شکتی کی وزارت نے چوتھے مرحلہ کے تحت ‘‘سووچھ سیاحتی مقامات’’ کی ترقی کے لیے مقامات کے انتخاب کا اعلان کیاسووچھ آئیکونک مقامات – جل شکتی کی وزارت نے چوتھے مرحلہ کے تحت ‘‘سووچھ سیاحتی مقامات’’ کی ترقی کے لیے مقامات کے انتخاب کا اعلان کیا

Posted On: 25 FEB 2021 4:35PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ملک میں آئیکونک (مشہور)ہیریٹیج، روحانی اور ثقافتی مقامات کو سووچھ سیاحتی مقامات میں بدلنے کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے جل شکتی کی وزارت کے پینے کے پانی اور صفائی کے محکمہ (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) نے  سووچھ بھارت مشن گرامین (ایس بی ایم-جی) کے تحت سووچھ آئیکونک مقامات کے چوتھے مرحلہ میں درج ذیل 12 مشہور مقامات کے انتخاب کااعلان کیا ہے:

  1. اجنتاغار، مہاراشٹر
  2. سانچی استوپ، مدھیہ پردیش
  3. کنبھل گڑھ قلعہ، راجستھان
  4. جیسلمیرقلعہ، راجستھان
  5. رام دیورا، جیسلمیر،راجستھان
  6. گولکنڈہ قلعہ، حیدرآباد، تلنگانہ
  7. سوریہ مندر، کونارک،اوڈیشہ
  8. راک گارڈن، چنڈی گڑھ
  9. ڈل جھیل، سری نگر،جموں وکشمیر
  10. بانکےبہاری مندر، متھرا،اترپردیش
  11. آگرہ کا قلعہ، آگرہ، اترپردیش
  12. کالی گھاٹ مندر، مغربی بنگال

 

اس منصوبہ کا مقصد ان مقامات اور ان کے آس پاس صفائی کے معیاروں میں بہتری پیدا کرکے یہاں پہنچنے والے گھریلو اور غیرملکی سیاحوں کو بہترسہولیات اور تجربہ فراہم کرنا ہے۔سووچھ آئیکونک مقام منصوبے کا مقصد ان مقامات پر صاف صفائی کی اعلی سطح کو حاصل کرنا ہے،خاص کر ان کے آس پاس اورپہنچ والے علاقوں میں۔جل شکتی کی وزارت کے پینے کے پانی اور صفائی کے محکمہ کے ذریعہ مکانات اور شہری امور کی وزارت، وزارت سیاحت، وزارت ثقافت اور متعلقہ ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کےتعاون سےاس پروجیکٹ کو چلایاجارہا ہے۔

*************

ش ح۔ ق ت۔ ج ا

1962U No.

 



(Release ID: 1701015) Visitor Counter : 228