سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ہند اور برازیل کے سائنس اور ٹیکنا لوجی وزرا نے صحت ، آرٹی فیشیل  انٹیلی جینس اور ماحولیات جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 25 FEB 2021 4:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26؍فروری /سائنس اور ٹیکنا لوجی ، ارضیاتی سائنس اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے برازیل کے سائسن اور ٹیکنا لوجی کے وزیر جناب مارکوس سیزر فانٹیس کی سربراہ والے گروپ کے ساتھ سائنس اور ٹیکنا لوجی امور اور ممکنہ باہمی اورکثیر جہتی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی۔ ان امور میں برکس پر تبادلہ خیال بھی شامل تھا ۔ اس نمائندہ وفد کا خیر مقدم خود وزیر موصوف ڈاکٹر ہرش وردھن نے 24 فروری کو کیا تھا۔

نمائندہ وفد کے ذریعہ کیے گئے تبادلہ خیال کا مرکز ہندوستان  اور برازیل کے درمیان صحت ، ادویات  اور کووڈ ویکسین جیسے اہم معاملے زیر غور رہے۔ بائیو ٹیکنالوجی، توانائی، آئی سی ٹی، آرٹی فیشیل انٹیلی جینس، سائبر سیفٹی، سیٹ لائٹ کے ذریعہ بایوم اور زرعی شعبے ، بحر اعظم،  پانی کی کوالٹی، ہوا کی کوالٹی اور ماحولیاتی آلودگی کی نگرانی ، موسم سے متعلق پیشن گوئی اور آب و ہوا کی تبدیلی کے لیے ارتھ سسٹم ماڈلنگ  جیسے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے برازیل کے وزیر کو آگاہ کیا کہ سائسنی واقعات کی ایک سیریز کا منصوبہ بنایا گیا ہے جسے2021میں برکس کے سربراہ کے طور پر ہندوستان کے ذریعہ آپریٹ اور کوآر ڈینیٹ  کیا جائے گا۔ ہندوستان  صحت جیسے اہم شعبے میں برازیل کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہش مند ہے۔ زمین، بحر اعظم اور ماحولیاتی سائنس ، موسم سے متعلق پیش گوئی ، آب و ہوا کی تبدیلی ، قابل تجدید توانائی ، کم کاربن ٹیکنا لوجیز، زراعت، سائبر فیزکس نظام ، آرٹی فیشیل انٹیلی جینس ، ماحولیات (پانی، فضائی آلودگی) ، سرکولر اکنومی، خلا،نینوٹیکنا لوجی، اخترا  ع اور صنعت کاری جیسے موضوعات پر ہندوستان کام کر رہا ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ تحقیق کاروں کے محرک ہونے جیسے کسی بھی تعاون کی کامیابی کے لیے اہم ہے ۔ تحقیق کاروں کی پروجیکٹ پر مبنی محرک ہونے ، دونوں فریقین کے سائنسی اور تحقیقی تنظیم کے درمیان طویل مدتی حکمت عملی کے لیے تعاون اور نیٹ ورکنگ کرنے کے لیے طلبا کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کی ‘ویکسین میتری’ نظام کے تحت زیادہ رکس والی آبادی کے لیے سستی شرحوں پر محفوظ اور موثر کووڈ -19ویکسین دستیاب کرانے کی تجویز ہے ، ہندوستان دنیا کے اپنے معاون ممالک کو ٹیکو کی سپلائی فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔

جناب مارکوس سیزر فانٹیس نے کہا کہ برازیل موسم کی پیش گوئی ، آب و  ہوا کی تبدیلی، خلائی سائنس اور دونوں ممالک کے سائنسی صنعت کاروں اور نئے استعمال کرنے والوں سے تعاون کرنے کے لیے پُر عزم رہے ہیں اور دونوں ممالک ایک سمت میں سوچنے اور کام کرنے کے لیے ایک دوسرے سے تکنیکی مدد  حاصل کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی کووڈ -19 وبا سے پیدا شدہ چیلنجزکا سامنا کرنے کے لیے دونوں ساتھ کام کر سکتے ہیں ۔

دونوں ممالک نے سینئر حکام کی موجودگی میں سائنس ، ٹیکنا لوجی اور اختراع کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کو تسلیم کیا۔

 

 

 

 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح۔ ش ت ۔ ج ا)      

U. No. 1963


(Release ID: 1700998) Visitor Counter : 226


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi